جمعہ, 28 اگست 2026 | 14 ربیع الاول 1448 ہجری | 13 بھادوں
بریکنگ نیوز
نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ’’ای پنشن پورٹل‘‘ ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ جاپان: 400 ٹن وزنی تاریخی محل کو انسانی ہاتھوں سے کھینچ کر اصل جگہ منتقلی! عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 86.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی
کینیڈا: پاکستانی نژاد خاتون رکن پارلیمنٹ کی گاڑی کو آگ لگادی گئی

کینیڈا: پاکستانی نژاد خاتون رکن پارلیمنٹ کی گاڑی کو آگ لگادی گئی

کینیڈا: کینیڈا میں اسلامو فوبیا کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں، شدت پسند تخریب کاروں سے مسلمانوں کی جان اور املاک کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے شہر اسکاربورو میں ایک گھر کے ساتھ کھڑی گاڑی کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی۔

پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ جلائی جانے والی گاڑی کینیڈا کی پاکستانی نژاد خاتون رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کی ہے جو ان کے گھر کے باہر کھڑی تھی۔ یہ وقعہ رات ڈیڑھ بجے پیش آیا جب علاقے میں سناٹا تھا۔

پولیس کے مطابق یہ ایک پُرامن اور محفوظ علاقہ سمجھا جاتا ہے اس کے باوجود اس علاقے میں ایسی کارروائی کا ہوجانا باعث تشویش ہے۔

سلمیٰ زاہد کے مطابق خوش قسمتی سے حملے کے وقت میں اور اہل خانہ گھر کے اندر موجود تھے اس لیے سب محفوظ رہے ہیں۔ مجھے ابھی تک یقین نہیں آرہا۔

رائل کینیڈین ماؤنٹیڈ پولیس نے مقامی پولیس کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، جسے ابتدائی تفتیش میں نفرت پر مبنی جرم قرار دیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں اور کالم

سلمان آغا نے سلپ میں ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا میرے والد کو پمز میں غلط دوا دی گئی تھی: مشال ملک جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کیخلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان نیپال اور چین کے سرحدی علاقوں میں تباہ کن سیلاب، اموات 472 ہوگئیں، 1400 افراد لاپتا کویت: وزارت صحت نے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھتا طوفان، 3 ممالک میں بڑی تباہی کا خطرہ