منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید
پاکستانی کچن میں موجود ’’کھانے کی کون سی چیز‘‘ خلیجی ممالک لے جانا سنگین جرم ہے؟

پاکستانی کچن میں موجود ’’کھانے کی کون سی چیز‘‘ خلیجی ممالک لے جانا سنگین جرم ہے؟

اسلام آباد (25 اگست 2026): پاکستانی باورچی خانوں میں موجود کھانے کی ایک عام سی چیز خلیجی ممالک لے جانا سنگین جرم ہے۔

پاکستانی سے لاکھوں افراد بغرض ملازمت یا سیر وتفریح کے لیے خلیجی ممالک کا سفر کرتے ہیں۔ بعض لوگ پاکستان میں کھانوں میں استعمال ہونے والی اشیا بھی اپنے ساتھ لے جاتے ہیں، جو انہیں بہت مہنگا پڑتا ہے۔

ایسی ہی ایک عام سی چیز جو تقریباً ہر پاکستانی باورچی خانے میں موجود ہوتی ہے، اس کا خلیجی ممالک میں لے جانا سنگین جرم ہے اور اس کے مرتکب افراد کو کڑی سزا ملتی ہے۔

یہ عام استعمال کی شے ’’خشخاص‘‘ ہے۔ سفید باریک دانوں والی یہ چیز پاکستان میں جائز ہے اور کئی کھانوں کی لذت بڑھانے کے لیے اس کو استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم خلیجی ممالک میں اس کو نشہ آور مادہ سمجھا جاتا ہے اور اس لیے یہ وہاں ممنوع ہے۔

خلیجی ممالک نے خشخاش کے حوالے سے سخت ترین پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔ مسافر کے پاس چاہیے معمولی مقدار میں ہو، کھانے میں شامل ہو یا نا دانستہ طور پر موجود ہو۔ ایسے فرد کے خلاف یو اے ای اور سعودی عرب کے قوانین کے مطابق سخت کارروائی کی جاتی ہے۔

جس شخص کے پاس سے خشخاش نکل آئے تو اس کی فوری گرفتاری اور بھاری جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔ ایسے ملزم کو ڈی پورٹ بھی کیا جا سکتا ہے یا پھر اس کو بلیک لسٹ میں ڈال کر خلیجی ممالک میں داخلے پر مستقل پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

اے ٹی ایم سے ایک ہزار کی ٹرانزیکشن پر 2 ہزار نکلنے لگے نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی پر غور مجھ سے کہا گیا 5 ہزار روپے ہفتہ دیں پھر یہ لوگ ڈھابہ لگانے کی اجازت دیں گے: طاہرہ حبیب جالب 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا سونے کی قیمت کئی روز کے اضافے کے بعد کم ہوگئی