منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید
حافظ نعیم الرحمان کا احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

حافظ نعیم الرحمان کا احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

لاہور (16 اگست 2026): امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مہنگے پیٹرول اور لیوی کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند گھنٹے بعد اپنے کارکنوں سے دوبارہ بات کروں گا، وزیر اعظم شہباز شریف سن لیں ہم بریفنگ لینے اسلام آباد نہیں آئیں گے، دھرنا گلی محلوں میں چلتا رہے گا اور احتجاج ملک بھر میں چلتا رہے گا، بات صرف ایک نکتے پر ہوگی کہ پیٹرول کی قیمت کم کرو ورنہ جو دھرنا یہاں چل رہا ہے وہ پاکستان میں پھیلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بات اس پر نہیں ہوگی کہ ہم مجبور ہیں اور آئی ایم ایف کا دباؤ ہے، آپ نے پورے نظام کو تہس نہس کر کے رکھ دیا، ہم اپنے مطالبات منوانے کیلیے بیٹھے ہیں، حکومت نے عوام کو اذیت میں مبتلا کر دیا ہے، والدین بچوں کی فیس نہیں دے پا رہے، لوٹ مار کرنے والے حکمران عوام کا دکھ نہیں سمجھ سکتے، مراعات یافتہ طبقہ عوام کا خون نچوڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے؛اسلامی جماعت نے بھی نیے انتظامی یونٹس کی حمایت کر دی

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ حکمران پیٹرول کی قیمت الگ اور ٹیکس الگ بڑھاتے ہیں، حکومت روزانہ کی بنیاد پر پیٹرول کی قیمتیں بڑھا رہی ہے، حکومت زبردستی لیوی وصول کرتی ہے یہ بھتہ ٹیکس ہے، جاگیردار اور وڈیروں سے کوئی ٹیکس نہیں لیتا، جاگیردار سیاستدانوں سے سالانہ 12 ارب اور غریبوں سے 700 ارب وصول کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمران اپنی عیاشیاں ختم نہیں کرتے عوام کا خون نچوڑتے ہیں، غریبوں سے صحت کی سہولت بھی چھین لی گئی، سیاستدانوں نے تعلیم کو طبقات میں تقسیم کر دیا ہے، حکمرانوں کے پیچھے ہٹنے تک ہمارا دھرنا جاری رہے گا- ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے بلکہ جدوجہد جاری رہے گی، جس کو آنا ہے یہاں آئے ہم سے یہاں بات کرے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

اے ٹی ایم سے ایک ہزار کی ٹرانزیکشن پر 2 ہزار نکلنے لگے نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی پر غور مجھ سے کہا گیا 5 ہزار روپے ہفتہ دیں پھر یہ لوگ ڈھابہ لگانے کی اجازت دیں گے: طاہرہ حبیب جالب 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا سونے کی قیمت کئی روز کے اضافے کے بعد کم ہوگئی