منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید
ملک بھر میں 79 واں یومِ آزادی شایانِ شان طریقے سے منایا گیا، وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامتی

ملک بھر میں 79 واں یومِ آزادی شایانِ شان طریقے سے منایا گیا، وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامتی

وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں دن کا آغاز توپوں کی سلامتی اور پرچم کشائی کی پروقار تقریبات سے ہوا۔

14 اگست 2026ء کو ملک بھر میں پاکستان کا 79 واں یومِ آزادی شایانِ شان اور روایتی قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامتی سے ہوا۔ اس موقع پر اسلام آباد کے مرکزی مقام پر پرچم کشائی کی باوقار تقریب منعقد کی گئی جس میں صدرِ مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کر کے قومی پرچم لہرایا۔ تقریب میں مسلح افواج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام، ڈپلومیٹک کور اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔

کراچی میں مزارِ قائد اور لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار مراسم ادا کی گئیں، جبکہ سپریم کورٹ اور فیڈرل کانسٹی ٹیوشنل کورٹ میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نے اپنے خصوصی پیغامات میں آزادی کے لیے قربانیاں دینے والے اسلاف اور معرکہِ حق کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ عالمی سطح پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور دیگر برادر ممالک کے سربراہان نے بھی پاکستان کی قیادت اور عوام کو مبارکباد کے خصوصی پیغامات بھیجے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

اے ٹی ایم سے ایک ہزار کی ٹرانزیکشن پر 2 ہزار نکلنے لگے نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی پر غور مجھ سے کہا گیا 5 ہزار روپے ہفتہ دیں پھر یہ لوگ ڈھابہ لگانے کی اجازت دیں گے: طاہرہ حبیب جالب 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا سونے کی قیمت کئی روز کے اضافے کے بعد کم ہوگئی