منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید
ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کا الرٹ: این ڈی ایم اے نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں

ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کا الرٹ: این ڈی ایم اے نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں

این ڈی ایم اے (NDMA) نے ملک کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں، گرج چمک اور آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ حکام نے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد: نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (NEOC) نے ملک کے موجودہ موسمی حالات کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے، جو کہ ادارے کی جانب سے جنوری میں کی گئی پیش گوئی کے عین مطابق ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق اپریل سے جون تک کے ممکنہ موسمی حالات کا جائزہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا: 5 اپریل تک پشاور، نوشہرہ، مردان اور چارسدہ سمیت کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ چترال، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت دیگر علاقوں میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔

پنجاب: اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ سمیت صوبے کے بیشتر شہروں میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں گرج چمک اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف اضلاع جبکہ کوئٹہ، گوادر، قلات اور ژوب سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری اور بارش کا امکان ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔

ممکنہ نقصانات اور حفاظتی :

تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی سے کچے مکانات، بجلی کے کھمبوں، درختوں اور فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں۔

سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شمالی علاقوں کا رخ کرنے سے پہلے سڑکوں کی صورتحال لازمی چیک کریں۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ صوبائی اور ضلعی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت معلومات کے لیے ادارے کی آفیشل ایپ 'پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ' استعمال کریں۔

متعلقہ خبریں اور کالم

اے ٹی ایم سے ایک ہزار کی ٹرانزیکشن پر 2 ہزار نکلنے لگے نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی پر غور مجھ سے کہا گیا 5 ہزار روپے ہفتہ دیں پھر یہ لوگ ڈھابہ لگانے کی اجازت دیں گے: طاہرہ حبیب جالب 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی ’راز‘ کی مشہور اداکارہ مالینی شرما اب کس حال میں ہیں؟ نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا