منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید
’راز‘ کی مشہور اداکارہ مالینی شرما اب کس حال میں ہیں؟

’راز‘ کی مشہور اداکارہ مالینی شرما اب کس حال میں ہیں؟

بھارتی فلم ’راز‘ میں ڈینو موریا کے ساتھ اہم کردار نبھانے والی اداکارہ مالینی شرما اب کس حال میں ہیں ان کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

2002 کی مشہور ہارر فلم راز سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ  مالینی شرما  نے فلمی دنیا سے دور ایک بالکل مختلف زندگی اختیار کرلی ہے، کبھی میوزک ویڈیوز، ٹیلی ویژن اور بالی ووڈ میں نظر آنے والی اداکارہ اب مہاراشٹر کے پہاڑی علاقے میں فارم اسٹے چلاتی ہیں جہاں وہ سبزیاں اگانے، کھانا تیار کرنے اور مہمانوں کی میزبانی میں مصروف ہیں۔

انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز ماڈلنگ اور میوزک ویڈیوز سے کیا۔ وہ بامبے وائی کنگز کے مقبول گانے ’’کیا صورت ہے‘‘ میں نظر آئیں جبکہ بعد میں  میکا سنگھ  کے گانے ’’ساون میں لگ گئی آگ‘‘  میں بھی کام کیا۔

انہوں نے ٹیلی ویژن شو کیٹس  میں بھی اداکاری کی جس کے بعد انہیں فلموں میں کام کرنے کے مواقع ملے۔ 2002 میں وہ  وِکرم بھٹ  کی فلم ’راز‘ میں  بپاشا باسو  اور  ڈینو موریا  کے ساتھ نظر آئیں، فلم کے مقبول گانے’آپ کے پیار میں‘ میں ان کی موجودگی نے انہیں ناظرین کے درمیان خاصا مقبول بنا دیا۔

راز کے بعد مالینی نے بالی ووڈ میں طویل کریئر جاری نہیں رکھا۔


متعلقہ خبریں اور کالم

حنا جاوید کے سسر کو گرفتار کیوں نہیں کیا؟ پولیس افسر نے وجہ بتادی ’درِ نجات‘ کی ’بینش‘ نور زرمینا کون ہیں؟ پاکستان کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل انگلش فاسٹ بولر گرفتار محدود سرمائے سے کاروبار کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے 3 بہترین آئیڈیاز بنگلا دیش نے پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا ’’جڑواں دلہنیں، جڑواں دولہے اور جڑواں ہی پادری‘‘، شادی کی انوکھی تقریب