منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل انگلش فاسٹ بولر گرفتار

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل انگلش فاسٹ بولر گرفتار

لندن (23 اگست 2026): پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے اسکواڈ میں شامل انگلینڈ کے فاسٹ بولر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

بوطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے برائیڈن کارس کو گرفتار کیا، ایک نائٹ کلب کے باہر پولیس ہتھکڑیوں میں فاسٹ بولر کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

گرفتاری ایک ایسے وقت میں ہوئی جب ڈرہم میں انگلینڈ ٹیم نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کو تین روزہ میچ میں شکست دی۔ وائرل ویڈیو میں دیگر دو معروف کھلاڑی میتھیو پوٹس اور بین اسٹوکس بھی دکھائی دے رہے ہیں۔



انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہمیں ڈربی میں گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے کا علم ہے اور ہم فی الحال اس کی تحقیقات کر رہے ہیں، جیسے ہی ممکن ہوا ہم اس حوالے سے مزید اپ ڈیٹ فراہم کریں گے

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد برائیڈن کارس کو بغیر کسی الزام کے رہا کر دیا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ انگلینڈ کے نومنتخب کپتان جو روٹ کے اس بیان کے بعد پیش آیا ہے جس میں انہوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ ان کے کھلاڑی بہترین رول ماڈل اور اچھے انسان بنیں۔

برائیڈن کارس پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل ہیں تاہم فاسٹ بولر نے پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کی تھی۔

متعلقہ خبریں اور کالم

’راز‘ کی مشہور اداکارہ مالینی شرما اب کس حال میں ہیں؟ حنا جاوید کے سسر کو گرفتار کیوں نہیں کیا؟ پولیس افسر نے وجہ بتادی ’درِ نجات‘ کی ’بینش‘ نور زرمینا کون ہیں؟ محدود سرمائے سے کاروبار کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے 3 بہترین آئیڈیاز بنگلا دیش نے پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا ’’جڑواں دلہنیں، جڑواں دولہے اور جڑواں ہی پادری‘‘، شادی کی انوکھی تقریب