منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید
’’جڑواں دلہنیں، جڑواں دولہے اور جڑواں ہی پادری‘‘، شادی کی انوکھی تقریب

’’جڑواں دلہنیں، جڑواں دولہے اور جڑواں ہی پادری‘‘، شادی کی انوکھی تقریب

(23 اگست 2026): دنیا میں جڑواں بھائیوں کی جڑواں بہنوں سے شادیاں نئی بات نہیں لیکن اگر شادی کی رسومات ادا کرنے والے بھی جڑواں ہو تو یہی حیرت انگیز واقعہ ضرور ہے۔

دنیا میں کئی ایسی شادیاں ہوئی ہیں، جن میں جڑواں بھائیوں نے جڑواں بہنوں سے شادیاں کیں، لیکن حال ہی میں ایک ایسی منفرد شادی ہوئی جس میں صرد دولہا اور دلہن ہی جڑواں نہیں بلکہ ان شادی کی رسومات ادا کرنے والے پادری اور ان کے معاون بھی جڑواں بھائی نکلے۔

شادی کی یہ دلچسپ تقریب بھارتی ریاست کیرالہ میں کیتھولک عیسائی خاندان کی ہوئی، جس کی تفصیلات میڈیا پر آنے کے بعد سب اس منفرد شادی پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیرالہ میں چنگنّاسری کے تاریخی سینٹ میری سائیرو مالابار میٹروپولیٹن کیتھیڈرل میں یہ انوکھی شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔

چرچ میں جڑواں بھائیوں اکھیل کے تھامس اور نکھل کے تھامس نے جڑواں بہنوں میگی میری تھامس اور ماریا میری تھامس کو جیون بھر کا ساتھی بنایا۔

اس شادی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے افراد شریک تھے۔ تاہم شرکا اس وقت حیران ہوئے، جب ان شادی کی رسومات انجام دینے والے پادری اور پھر ان کے معاونین بھی جڑواں نکلے۔

جی ہاں یہ کسی فلم کا منظر نامہ نہیں بلکہ حقیقی زندگی کا دلچسپ واقعہ ہے۔

شادی کی دعائیہ تقریب میں جڑواں پادریوں فادر اینٹو پیزھم کٹل اور فادر اجو پیزھم کٹل نے شادی کی رسومات ادا کیں۔ اس تقریب میں پادریوں کے معاونین بھی جڑواں بھائی جیرون جیمز اور جوہون جیمز تھے۔

سوشل میڈیا پر شادی کی تقریب وائرل ہوتے ہی اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں اور کالم

’راز‘ کی مشہور اداکارہ مالینی شرما اب کس حال میں ہیں؟ حنا جاوید کے سسر کو گرفتار کیوں نہیں کیا؟ پولیس افسر نے وجہ بتادی ’درِ نجات‘ کی ’بینش‘ نور زرمینا کون ہیں؟ پاکستان کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل انگلش فاسٹ بولر گرفتار محدود سرمائے سے کاروبار کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے 3 بہترین آئیڈیاز بنگلا دیش نے پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا