حنا جاوید کے سسر کو گرفتار کیوں نہیں کیا؟ پولیس افسر نے وجہ بتادی
آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز نے حنا جاوید قتل کیس میں سسر کو گرفتار نہ کرنے کی وجہ بیان کردی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز نے کہا کہ حنا جاوید کے سسر کے خلاف بھی کوئی ثبوت ملا تو انہیں گرفتار کیا جائے گا ابھی ان کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 20 اگست کو بہیمانہ قتل ہوا، پولیس کو اطلاع ملی کہ گھر میں چور گھس آئے ہیں جب پولیس پہنچی تو واش روم سے خاتون حنا جاوید کی لاش برآمد ہوئی۔
آر پی او کے مطابق قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی، ملزم خاوند فیصل اصغر اور ملازم گرفتار ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی ہے، کیس کی تفتیش سے متعلق ابھی کچھ نہیں بتاسکتا ایسے بہت سے پہلو ہیں جن کو بتانے سے تفتیش پر اثر پڑسکتا ہے۔