بدھ, 26 اگست 2026 | 12 ربیع الاول 1448 ہجری | 11 بھادوں
بریکنگ نیوز
صدر مملکت اور وزیراعظم کی 12 ربیع الاول پر قوم کو مبارکباد پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی بیلجیئم میں خطرے کی گھنٹی بج گئی، مارکیٹ سے 20 لاکھ انڈے واپس شادی کی تقریب میں دولہا انتقال کر گیا جعلی ایئر لائن نے ملازمت کا جھانسہ دے کر نوجوانوں کو کیسے لوٹا؟
فلم حیوان کا ٹریلر جاری، اکشے کمار کا خطرناک روپ اور سیف علی خان کا سنسنی خیز انداز

فلم حیوان کا ٹریلر جاری، اکشے کمار کا خطرناک روپ اور سیف علی خان کا سنسنی خیز انداز

(25 اگست 2026): بولی وڈ اداکار سیف علی خان اور اکشے کمار کی فلم حیوان کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا جو خوب توجہ حاصل کر رہا ہے۔

ٹریلر کے آغاز سے ہی فلم حیوان کی کہانی میں سسپنس چھایا ہوا ہے۔ اس میں اکیسے کمار ایک بالکل نئے روپ میں نظر آ رہے ہیں جبکہ سیف علی خان کا شدید اور پراسرار انداز دیکھنے والوں کو دنگ کر رہا ہے۔

ہدایتکار پری درشن کی اس فلم کی کہانی انتقام، سسپنس اور ایکشن کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں اکیسے کمار نے اپنے روایتی انداز سے ہٹ کر ایک منفی اور خطرناک کردار نبھایا ہے۔ ان کی باڈی لینگویج اور خوفناک مسکراہٹ شائقین کو ان کی پرانی فلموں جیسے کھلاڑی 420 اور اجنبی کے منفی کرداروں کی یاد دلاتی ہے۔

دوسری طرف، سیف علی خان کا کردار انتہائی منفرد ہے۔ وہ نابینا شخص کے روپ میں نظر آتے ہیں جو حالات کی خرابی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے، یہاں تک کہ پولیس اسے معذور شخص کا روپ دھارنے پر گرفتار بھی کر لیتی ہے۔ تاہم ٹریلر سے یہ واضح نہیں ہوتا کہ ان کا کردار ایک مظلوم کا ہے یا اس کے پیچھے کوئی بڑا راز چھپا ہے۔

فلم میں دیگر اداکاروں میں سامیامی کھیر، بومن ایرانی، شریہ پلگونکر، شارب ہاشمی اور دیانند شیٹی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

حیوان 11 ستمبر 2026 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں اور کالم

مرزا کی ہیر — محبت، وفا اور جدائی کی لازوال داستان ’راز‘ کی مشہور اداکارہ مالینی شرما اب کس حال میں ہیں؟ حنا جاوید کے سسر کو گرفتار کیوں نہیں کیا؟ پولیس افسر نے وجہ بتادی ’درِ نجات‘ کی ’بینش‘ نور زرمینا کون ہیں؟ پاکستان کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل انگلش فاسٹ بولر گرفتار محدود سرمائے سے کاروبار کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے 3 بہترین آئیڈیاز