منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید
’ایم کیو ایم سے پہلے کراچی میں ترقی تھی، انہوں نے لوگوں کو گٹکے ماوے پر لگا دیا‘

’ایم کیو ایم سے پہلے کراچی میں ترقی تھی، انہوں نے لوگوں کو گٹکے ماوے پر لگا دیا‘

کراچی (23 اگست 2026): میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سے پہلے کراچی میں ترقی تھی، انہوں نے لوگوں کو گٹکے ماوے پر لگا دیا۔

گارڈن پمپنگ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ہمیشہ تفریق اور تعصب کی بات کرتے ہیں، ان سے پہلے اس شہر میں میرٹ تھا اور ترقی تھی، انہوں نے کراچی کے والوں کو قلم چھین کر اسلحہ پکڑا دیا، ماضی میں ایک کال پر شہر کو بند کر دیا جاتا تھا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایم کیو ایم کی حکمرانی سے قبل یہ شہر ترقی کر رہا تھا، یہ جس کو ’بھائی بھائی‘ کہتے تھے اس سے بھی وفا نہیں کی، ایک دن کہتے ہیں کہ خالد مقبول صدیقی ایسا ہے اور دوسرے دن کہتے میرا چیئرمین ہے، شہر سے اب خطرہ اور خوف ختم ہوگیا اور یہ لوگ بٹوارا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھائی بھائی کہنے والوں نے اپنے بھائی سے غلط بیانی کی، شہر کا کوئی بچہ سرکاری کالج یا یونیورسٹی جائے تو اس کی پٹائی نہ ہو، کراچی کے اچھے وقت کے خواہ ہیں تاکہ برا وقت کوئی اور نہ دیکھے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

اے ٹی ایم سے ایک ہزار کی ٹرانزیکشن پر 2 ہزار نکلنے لگے نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی پر غور مجھ سے کہا گیا 5 ہزار روپے ہفتہ دیں پھر یہ لوگ ڈھابہ لگانے کی اجازت دیں گے: طاہرہ حبیب جالب 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا سونے کی قیمت کئی روز کے اضافے کے بعد کم ہوگئی