میر رضا کے والدین نے وزیراعظم سے بڑا مطالبہ کر دیا!
کراچی (20 اگست 2026): نوجوان مقتول تاجر میر رضا کے والدین نے نئی تفتیشی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق 29 جولائی کو مردہ حالت میں ملنے والے نوجوان تاجر میر رضا علی کے والدین نے اپنے وکیل جبران ناصر کے توسط سے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپنے بیٹے کے قتل کیس کی تفتیش کی براہ راست نگرانی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئی تفتیشی ٹیم نئے شواہد تلاش کرنے کے بجائے مبینہ طور پر خودکشی کے موقف کو برقرار رکھنے پر توجہ دے رہی ہے۔
درخواست میں متعدد سینئر پولیس افسران کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر بھی اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار، آئی جی سندھ اور موجودہ تفتیشی ٹیم کے خلاف ضروری کارروائی نہیں کی گئی۔
نوجوان کے والدین نے ڈی آئی جی ایسٹ فرخ لنجار سمیت متعدد پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
درخواست میں والدین نے قتل کیس کی تفتیش میں مبینہ بے ضابطگیوں، شواہد سے مبینہ نا مناسب برتاؤ اور تفتیشی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔