منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید
کراچی: اہم شاہراہ 6 بجے سے ٹریفک کیلیے بند

کراچی: اہم شاہراہ 6 بجے سے ٹریفک کیلیے بند

کراچی (16 اگست 2026): تین تلوار کلفٹن پر سیاسی جماعت کے احتجاجی مظاہرے کے پیش نظر اہم شاہراہ 6 بجے سے ٹریفک کیلیے بند کر دی گئی۔

ٹریفک پولیس ساؤتھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ میٹروپول سے لے کر تین تلوار بذریعہ کلفٹن برج بند رہے گا، کے پی ٹی انڈر پاس اور بوٹ بیسن سے تین تلوار جانے والا راستہ بند رہے گا، ریس کورس سگنل اور باتھ آئی لینڈ سے تین تلوار جانے والا راستہ بھی بند رہے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ ایئرپورٹ سے شہر کی جانب آنے والی ٹریفک سی ایس ڈی کی طرف بائیں مڑ کر آگے جائے گی، ٹریفک جے پی ایم سی کی طرف سے اپنی منزل پر روانہ ہوگی، بوٹ بیسن سے آنے والی ٹریفک پنجاب کالونی کی جانب جائے گی، دو تلوار سے آنے والی ٹریفک زمزمہ اسٹریٹ سے آگے جائے گی۔
مزید کہا گیا کہ عبداللہ ہارون روڈ اور آواری سگنل سے ٹریفک فاطمہ جناح روڈ کینٹ اسٹیشن جائے گی، چوہدری خلیق الزماں روڈ سے ضیا الدین روڈ جانے والی ٹریفک تین تلوار نہیں جائے گی، شہری بند راستوں کی جانب جانے سے گریز کریں، متبادل راستوں کا استعمال کر کے منزل کی جانب روانہ ہوں۔

متعلقہ خبریں اور کالم

اے ٹی ایم سے ایک ہزار کی ٹرانزیکشن پر 2 ہزار نکلنے لگے نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی پر غور مجھ سے کہا گیا 5 ہزار روپے ہفتہ دیں پھر یہ لوگ ڈھابہ لگانے کی اجازت دیں گے: طاہرہ حبیب جالب 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا سونے کی قیمت کئی روز کے اضافے کے بعد کم ہوگئی