منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید
ایرانی ریال خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر ، قیمت کم ترین سطح پر آگئی

ایرانی ریال خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر ، قیمت کم ترین سطح پر آگئی

تہران : ایرانی ریال کی قیمت مسلسل گراوٹ کے بعد تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی اور ایک ڈالر 20 لاکھ ریال سے تجاوز کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی ریال کی قدر میں مسلسل گراوٹ کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں نئی تاریخی کم ترین سطح ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قیمت تقریباً 20 لاکھ 20 ہزار ریال تک پہنچ گئی۔

ایرانی ریال 20 لاکھ 20 ہزار ریال فی ڈالر کی سطح پر جا پہنچا، جبکہ مارچ کے آغاز میں ایک ڈالر کی قیمت تقریباً 15 لاکھ 30 ہزار ریال تھی۔

ایرانی کرنسی کی قدر میں یہ تاریخی گراوٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا نے ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کے لیے "آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ” کا آغاز کردیا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے خلاف "اقتصادی ڈی ڈے” کی وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ واشنگٹن ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر مالی دباؤ بڑھانے کے لیے آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔

اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف اپنی تاریخ کی سب سے بڑی مالی کارروائی شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی گزشتہ ہفتے خبردار کیا تھا کہ ایران کی مدد کرنے والے ممالک کو اقتصادی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب ایران کے مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی نے کہا ہے کہ پابندیوں اور جنگ کے باعث ملک کی تیل برآمدات شدید متاثر ہوئی ہیں اور تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی تقریباً ختم ہوچکی ہے۔

ایران پہلے ہی امریکی پابندیوں، بڑھتی مہنگائی، توانائی کی قلت، کمزور کرنسی اور تجارتی رکاوٹوں کا سامنا کر رہا ہے، جبکہ جاری جنگ نے اقتصادی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

اے ٹی ایم سے ایک ہزار کی ٹرانزیکشن پر 2 ہزار نکلنے لگے نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی پر غور مجھ سے کہا گیا 5 ہزار روپے ہفتہ دیں پھر یہ لوگ ڈھابہ لگانے کی اجازت دیں گے: طاہرہ حبیب جالب 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا سونے کی قیمت کئی روز کے اضافے کے بعد کم ہوگئی