ایران نے ایک ہی روز میں امریکا کے 3 طیارے مار گرائے
Iran claims it has shot down multiple U.S. fighter jets, including F-35, A-10, and F-15 aircraft, in different regions. Conflicting reports have emerged about the fate of the pilots and rescue operations, with both Western and Iranian media presenting differing accounts of helicopter incidents.
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے وسطی ایران میں امریکا کے ایف-35 جنگی طیارے کو تباہ کر دیا۔
تباہ ہونے والے امریکی طیارے کے پائلٹ کے حوالے سے مختلف اور متضاد خبریں سامنے آ رہی ہیں، بعض اطلاعات کے مطابق ایرانی سیکیورٹی اداروں نے پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کا مزید کہنا ہے کہ جنوبی ایران میں خلیج فارس کے علاقے آبنائے ہرمز کے قریب امریکا کے اے-10 طیارے کو بھی مار گرایا گیا، تاہم برطانوی میڈیا کے مطابق پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔
ایران نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکا کے ایف-15 طیارے کو نشانہ بنایا، جبکہ پائلٹ کو نکالنے کے لیے آنے والے دو ہیلی کاپٹروں پر بھی حملہ کیا گیا۔ یہ ہیلی کاپٹر ریسکیو مشن پر تھے اور فائرنگ کے نتیجے میں ان کے عملے کے افراد زخمی ہو گئے۔
مغربی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر محفوظ طریقے سے لینڈ کر گئے، لیکن ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں مبینہ طور پر دکھایا گیا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر نشانہ بننے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ کر زمین پر گر گیا۔