بھارت دنیا میں سب سے مہنگی اور ناکام خلائی لانچنگ کرنے والا ملک بن گیا
نئی دہلی : بھارت دنیا میں سب سے مہنگی اور ناکام خلائی لانچنگ کرنے والا ملک بن گیا اور مودی کے ترقیاتی دعوے زمین بوس ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی خلائی پروگرام کو حالیہ برسوں میں مہنگی خلائی لانچنگ اور راکٹ تجربات میں ناکامیوں کے باعث سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، جس نے بھارتی خلائی ادارے اسرو کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ یورپی ماہرین کی تحقیق میں بھارتی خلائی پروگرام کے اخراجات اور ناکامیوں سے متعلق اہم اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔