منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید
ملک بھر کی شاہراہوں اور عمارتوں پر برقی ققمقموں سے چراغاں، گرینڈ آزادی ریلیوں کا انعقاد

ملک بھر کی شاہراہوں اور عمارتوں پر برقی ققمقموں سے چراغاں، گرینڈ آزادی ریلیوں کا انعقاد

رات گئے تک شہروں میں ریلیوں کا جوش و خروش جاری رہا، سرکاری و نجی عمارتیں سبز و سفید رنگ میں نہا گئیں۔

14 اگست کے پرمسرت موقع پر ملک بھر کے شہر اور قصبات سبز و سفید رنگوں میں رنگے نظر ائے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس، ایوانِ صدر، وزیراعظم ہاؤس، سپریم کورٹ اور صوبائی دارالحکومتوں میں اسمبلیاں اور اہم سرکاری عمارتیں برقی قمقموں اور جھنڈیوں سے دلکش انداز میں سجائی گئیں۔ رات ہوتے ہی سرکاری و نجی عمارتوں پر کیا گیا چراغاں دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔

دن بھر تمام اضلاع میں مختلف سیاسی، سماجی، یوتھ تنظیموں اور تعلیمی اداروں کی جانب سے گرانڈ آزادی ریلیاں اور واکس کا انعقاد کیا گیا۔ شہریوں، خواتین اور بچوں نے قومی لباس زیبِ تن کر کے، ہاتھوں میں قومی پرچم اور سبز و سفید غبارے اٹھا کر ملی نغموں کی دھنوں پر جشنِ آزادی منایا۔ لاہور کے مینارِ پاکستان، کراچی کے ساحلِ سمندر اور اسلام آباد کے فضلِ حق روڈ اور دامنِ کوہ پر شہریوں کی آمد کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔

متعلقہ خبریں اور کالم

اے ٹی ایم سے ایک ہزار کی ٹرانزیکشن پر 2 ہزار نکلنے لگے نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی پر غور مجھ سے کہا گیا 5 ہزار روپے ہفتہ دیں پھر یہ لوگ ڈھابہ لگانے کی اجازت دیں گے: طاہرہ حبیب جالب 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا سونے کی قیمت کئی روز کے اضافے کے بعد کم ہوگئی