جمعرات, 27 اگست 2026 | 13 ربیع الاول 1448 ہجری | 12 بھادوں
بریکنگ نیوز
نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ’’ای پنشن پورٹل‘‘ ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ جاپان: 400 ٹن وزنی تاریخی محل کو انسانی ہاتھوں سے کھینچ کر اصل جگہ منتقلی! عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 86.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش، زائرین کا طواف اور عبادت جاری

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش، زائرین کا طواف اور عبادت جاری

سعودی عرب (27 اگست 2026): مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش ہوئی جب کہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی چمکنے کا منظر کیمرے کی آنکھ محفوظ کر لیا۔

ارض مقدس مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جب کہ آسمانی بجلی ایک بار پھر مکہ کلاک ٹاور سے ٹکرائی، یہ منظر کیمروں کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔

 

مسجد الحرام میں موسلا دھار بارش کے دوران زائرین بارش سے بے نیاز اپنے رب کے حضور سجدے میں گرے رہے، دعاؤں اور مناجات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

بارش کی پروا کیے بغیر زائرین نے خانہ کعبہ کا طواف بھی جاری رکھا اور بادلوں کی گھن گرج کے دوران مطاف طواف کرنے والوں کی تکبیرات اور اذکار سے گونجتا رہا۔ اس دوران حرمین سیکیورٹی اہلکاروں نے زائرین کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

مکہ شہر کے علاوہ ریجن کے علاقے القنفذہ، رابغ، خلیص، اللیث، بحیرہ، اضم، بنی یزید، میسان اور یلملم بارش کی زد میں رہیں گے۔

مدینہ منورہ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ دھواں دار بارش ہوئی۔ شہرطائف کے مختلف علاقوں، خصوصاً الوسام میں بارش کے بعد سیلابی ریلوں کی شدت دیکھی گئی، جہاں متعدد گاڑیاں پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آکر بہہ گئیں۔

بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا جبکہ متعدد سڑکیں زیرِ آب آگئیں۔ حکام نے صورتحال کے پیشِ نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔

حکام نے عوام پر زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ بارش کے جمع ہونے والے مقامات کے ساتھ وادیوں کے نشیبی علاقوں اور ڈیموں سے دور رہیں۔

متعلقہ خبریں اور کالم

’’ای پنشن پورٹل‘‘ ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی 10 روپے کا نوٹ آخر بند کیوں کیا جا رہا ہے؟ اہم وجہ سامنے آ گئی امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام ، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانے پر رضامند تجارتی جنگ ! کینیڈا نے امریکی مصنوعات پر 50 فیصد تک جوابی ٹیرف عائد کردیا جاپان: 400 ٹن وزنی تاریخی محل کو انسانی ہاتھوں سے کھینچ کر اصل جگہ منتقلی!