منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید
گریڈ 14 تک کی سرکاری نوکریاں حاصل کرنے کا نادر موقع!

گریڈ 14 تک کی سرکاری نوکریاں حاصل کرنے کا نادر موقع!

لاہور (23 اگست 2026): نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں گریڈ 5 سے 14 تک کی 351 خالی آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی اے) میں 350 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

درج ذیل خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

کانسٹیبل ڈرائیور (بی پی ایس۔ 05) 64 آسامیاں

کانسٹیبل (بی پی ایس۔ 05) 174 آسامیاں

اسسٹنٹ سب انسپکٹر (بی پی ایس۔ 09): 36 آسامیاں

اپر ڈویژن کلرک (بی پی ایس۔ 11): 6 آسامیاں

اسٹینو ٹائپسٹ (بی پی ایس۔ 14): 8 آسامیاں

ٹیکنیکل اسسٹنٹ (بی پی ایس۔ 14): 15 آسامیاں

سب انسپکٹر (بی پی ایس۔ 14): 48 آسامیاں

تعلیمی قابلیت:

مختلف آسامیوں کے لیے انٹرمیڈیٹ، بیچلرز ڈگری، کمپیوٹر/آئی ٹی سے متعلقہ ڈگری، میٹرک اور دیگر مطلوبہ قابلیت مقرر کی گئی ہے۔ تفصیلی اہلیت ہر پوسٹ کے مطابق مختلف ہے۔

عمر کی حد:

مام درج بالا آسامیوں کے لیے عمر 18 سے 25 سال مقرر کی گئی ہے۔

جسمانی صحت:

کانسٹیبل، کانسٹیبل ڈرائیور، سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے لیے مقررہ جسمانی معیار اور دوڑ کا ٹیسٹ بھی ہوگا۔

رننگ ٹیسٹ:

مرد امیدواروں کے لیے 1.6 کلومیٹر دوڑ 7 منٹ جبکہ خواتین امیدواروں کے لیے 1.6 کلومیٹر دوڑ 10 منٹ میں مکمل کرنا ضروری ہوگا۔

درخواست دینے کا طریقہ:

امیدوار اپنی درخواستیں National Police Foundation – Testing & Assessment Service (NPFTAS) کے آن لائن ریکروٹمنٹ پورٹل کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔

درخواست فیس:

ہر پوسٹ کے لیے 2,000 روپے فی درخواست فیس مقرر ہے۔ ایک سے زیادہ پوسٹ کے لیے الگ الگ درخواست اور فیس جمع کرانا ہوگی۔

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ:

7 ستمبر 2026

متعلقہ خبریں اور کالم

اے ٹی ایم سے ایک ہزار کی ٹرانزیکشن پر 2 ہزار نکلنے لگے نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی پر غور مجھ سے کہا گیا 5 ہزار روپے ہفتہ دیں پھر یہ لوگ ڈھابہ لگانے کی اجازت دیں گے: طاہرہ حبیب جالب 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا سونے کی قیمت کئی روز کے اضافے کے بعد کم ہوگئی