منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید
غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید

غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید

یروشلم: غزہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فائرنگ سے کم از کم پانچ افراد جام شہادت نوش کرگئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس کے زیرانتظام چلنے والی سول ڈیفنس ریسکیو سروس کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلاح میں ایک خیمے پر بمباری کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید ہوئے۔

سول ڈیفنس کے مطابق، جنوبی غزہ میں خان یونس کے شمال میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک 10 سالہ بچی بھی اپنی زندگی سے محروم ہوگئی۔

اسرائیلی فوج نے اے ایف پی کو بتایا کہ اسے ان واقعات کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔

سول ڈیفنس نے کہا کہ وسطی غزہ کی پٹی میں البریج پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک چار سالہ بچہ مارا گیا، اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک مکمل رہائشی بلاک کو نقصان پہنچا اور ایک ماں اور اس کے بچے کو دوسرے گھر کے ملبے کے نیچے سے ریسکیو کیا گیا ہے۔

ریسکیو سروس نے اے ایف پی کو بتایا کہ خان یونس میں ایک اور فضائی حملے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے پانی صاف کرنے والے پلانٹ پر تین میزائل داغ کر اسے تباہ کردیا۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ”(غزہ کے باشندوں) کو بقا کے تمام ذرائع سے محروم کرنے کی مزید کوشش ہے۔

اے ایف پی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نشانہ نہیں بنایا، بلکہ حماس کے ایک قریبی ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے کی سہولت کو نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

اے ٹی ایم سے ایک ہزار کی ٹرانزیکشن پر 2 ہزار نکلنے لگے نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی پر غور مجھ سے کہا گیا 5 ہزار روپے ہفتہ دیں پھر یہ لوگ ڈھابہ لگانے کی اجازت دیں گے: طاہرہ حبیب جالب 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا سونے کی قیمت کئی روز کے اضافے کے بعد کم ہوگئی