منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان

گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق گیس پائپ لائن پر کام کی وجہ سے پشاور کے کچھ حصوں میں گیس کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

نوٹس کے مطابق سوئی گیس کی فراہمی میں تعطل سے باڑہ روڈ، رنگ روڈ اور ملحقہ علاقے متاثر ہوں گے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گیس کی فراہمی جمعرات، 24 اگست کی شام 08:30 بجے سے جمعہ، 25 اگست کی صبح 05:30 بجے تک معطل رہے گی۔

متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پہلے سے انتظامات کریں اور اس دوران گیس کا استعمال احتیاط سے کریں۔

نوٹس میں کہا گیا کہ کام مکمل ہونے کے بعد گیس کی سپلائی بحال کر دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں اور کالم

اے ٹی ایم سے ایک ہزار کی ٹرانزیکشن پر 2 ہزار نکلنے لگے نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی پر غور مجھ سے کہا گیا 5 ہزار روپے ہفتہ دیں پھر یہ لوگ ڈھابہ لگانے کی اجازت دیں گے: طاہرہ حبیب جالب 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا سونے کی قیمت کئی روز کے اضافے کے بعد کم ہوگئی