منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید
دوران پرواز طیارے میں مسافر کے لیپ ٹاپ میں آگ لگی گئی

دوران پرواز طیارے میں مسافر کے لیپ ٹاپ میں آگ لگی گئی

امریکا میں دورانِ پرواز لیپ ٹاپ میں آگ لگنے سے 4 مسافر زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز امریکن ایئر لائنز کی ایک پرواز میں ایک مسافر کے لیپ ٹاپ میں آگ لگ گئی، جس کے بعد پائلٹ نے فضائی ٹریفک کنٹرول کو بتایا کہ ممکنہ طور پر کچھ مسافر جھلس گئے ہیں۔ یہ بات فضائی ٹریفک کنٹرول کی آڈیو سے سامنے آئی ہے۔

واقعے کے بعد امریکن ایئرلائنز کی پرواز 2398 کے ڈیلاس فورٹ ورتھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بہ حفاظت لینڈ کر گئی، یہ پرواز اٹلانٹا سے جارجیا سے آ رہی تھی کہ دوران پرواز طیارے کے پچھلے حصے میں کیبن میں آگ لگی، جس پر عملے نے فوری قابو پا لیا۔

سی بی ایس نیوز کو موصول ہونے والی فضائی ٹریفک کنٹرول کی آڈیو میں پائلٹ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے: ’’طیارے کے پچھلے حصے میں کیبن میں آگ لگی ہے۔‘‘ پائلٹ نے مزید کہا، ’’فلائٹ اٹینڈنٹس ابھی اسے بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘

پائلٹ نے فضائی ٹریفک کنٹرولرز کو بتایا کہ اٹلانٹا سے روانہ ہونے والی اس پرواز میں 133 افراد سوار تھے۔ وفاقی ادارۂ ہوا بازی نے ایک بیان میں بتایا کہ طیارے میں موجود فلائٹ اٹینڈنٹس نے تھرمل کنٹینمنٹ بیگ کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔

طیارے میں سوار ایک مسافر جیسیکا ارگنز نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ پرواز کے اختتام سے تقریباً 30 منٹ قبل یہ واقعہ پیش آیا۔ ارگنز کے مطابق ایک دوسرے مسافر کے لیپ ٹاپ سے پہلے دھواں نکلنا شروع ہوا اور پھر اس میں آگ لگ گئی، جس سے پورا طیارہ دھوئیں سے بھر گیا۔

ارگنز نے بتایا کہ وہ آگ لگنے کی جگہ سے دو قطاریں پیچھے بیٹھی ہوئی تھیں اور شدید دھوئیں کے باعث طیارے کے پچھلے حصے کی طرف بھاگیں۔

متعلقہ خبریں اور کالم

اے ٹی ایم سے ایک ہزار کی ٹرانزیکشن پر 2 ہزار نکلنے لگے نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی پر غور مجھ سے کہا گیا 5 ہزار روپے ہفتہ دیں پھر یہ لوگ ڈھابہ لگانے کی اجازت دیں گے: طاہرہ حبیب جالب 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا سونے کی قیمت کئی روز کے اضافے کے بعد کم ہوگئی