منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید
دلہن بنی ڈاکٹر اپنی شادی چھوڑ کر مریض کا علاج کرنے جا پہنچی

دلہن بنی ڈاکٹر اپنی شادی چھوڑ کر مریض کا علاج کرنے جا پہنچی

(23 اگست 2026): ڈاکٹروں کو انسانیت کا مسیحا کہا جاتا ہے اور ایک خاتون ڈاکٹر نے اپنی شادی میں اس کی عملی مثال پیش کر کے دکھائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالا کے پَنور شہر میں ایک شادی کی تقریب چند گھنٹوں میں تیزی سے وائرل ہوئی ہے، جس کی وجہ اس تقریب میں انسانی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کیے جانا ہے۔

یہ شادی کی تقریب ڈاکٹر شیریں اور ڈاکٹر رضا کی تھی، جس میں جاری تقریب کے دوران اچانک کیٹرنگ کا کام کرنے والی دو لڑکیوں کی طبیعت خراب ہو گئی۔

ایک لڑکی کی ناک سے خون بہنے لگا جب کہ دوسری چکر آنے کے باعث گر پڑی۔ اسٹیج پر موجود دلہن نے جب یہ حالت دیکھی تو وہ شادی کی رسومات روک کر فوری ان لڑکیوں کے پاس پہنچیں اور طبی امداد فراہم کی۔

دلہن بنی ڈاکٹر نے تقریباً 15 منٹ تک دونوں کو ابتدائی طبی امداد دی۔ جب ان دونوں کی طبیعت بہتر ہوئی تو دلہن دوبارہ اسٹیج پر گئی اور رسومات کا دوبارہ آغاز ہوا۔

دلہن کے اس اقدام کی نہ صرف دولہا ڈاکٹر رضا بلکہ ان کے خاندان اور شادی میں شریک مہمانوں نے بھی تعریف کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔

متعلقہ خبریں اور کالم

اے ٹی ایم سے ایک ہزار کی ٹرانزیکشن پر 2 ہزار نکلنے لگے نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی پر غور مجھ سے کہا گیا 5 ہزار روپے ہفتہ دیں پھر یہ لوگ ڈھابہ لگانے کی اجازت دیں گے: طاہرہ حبیب جالب 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا سونے کی قیمت کئی روز کے اضافے کے بعد کم ہوگئی