پیر, 31 اگست 2026 | 17 ربیع الاول 1448 ہجری | 16 بھادوں
بریکنگ نیوز
چیونگ گم اور ٹوتھ پیسٹ سے فالج اور دل کے دورے کا خطرہ ثابت ہو گیا خیابان بخاری جھگڑا: سی سی ٹی وی کیمرہ توڑنے والا سادہ لباس اہلکار کون ہے؟ ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ شیئر کردی کویت میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 220 گرفتار امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ آبنائے ہرمز میں 400 جہاز اور 6 ہزار ملاح پھنسے ہیں، اقوام متحدہ ایران میں پیٹرول کا بحران، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں
یو اے ای میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اعلان

یو اے ای میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اعلان

دبئی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا ، جس باقاعدہ اطلاق یکم ستمبر 2026 سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے ستمبر 2026 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت تمام اقسام کے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کے تحت سپر 98 پیٹرول 3.80 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا، جو اگست میں 3.60 درہم فی لیٹر تھا۔

اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 3.69 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اگست میں اس کی قیمت 3.49 درہم فی لیٹر تھی۔

اسی طرح ای پلس پیٹرول کی قیمت 3.61 درہم فی لیٹر کردی گئی ہے، جو گزشتہ ماہ 3.41 درہم فی لیٹر تھی۔

ڈیزل کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے اور ستمبر کے لیے 4.30 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اگست میں ڈیزل 3.80 درہم فی لیٹر میں فروخت ہورہا تھا۔

وزارتِ توانائی کی ہدایت کے مطابق ان نئی اور ترمیم شدہ قیمتوں کا باقاعدہ اطلاق یکم ستمبر 2026 سے پورے ملک میں ہوگا۔

یو اے ای کی فیول پرائس کمیٹی ہر ماہ کے اختتام پر عالمی توانائی مارکیٹ میں قیمتوں کے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں کا جائزہ لے کر نئی قیمتوں کا اعلان کرتی ہے۔

واضح رہے کہ یو اے ای کی فیول پرائس کمیٹی عالمی منڈی میں خام تیل اور انرجی مارکیٹ کے رجحانات اور اتار چڑھاؤ کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہر ماہ کے آخر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لے کر نئی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

نیپال: تین روز بعد 6 سالہ بچی سیلابی ملبے سے زندہ نکل آئی! نیپال: لوگوں نے سیلابی ریلے میں بہنے والی تجوری توڑ کر لاکھوں روپے لوٹ لیے افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی حملوں میں اضافہ، 27 سے زائد طالبان اہلکار ہلاک دنیا کے سب سے مہنگے ڈاک ٹکٹ کی نمائش، قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گے! ایران نے خارگ جزیرے سے متعلق ٹرمپ کی پوسٹ مضحکہ خیز قرار دے کر مسترد کردی عاطف اسلم بھی روی کشن کے وائرل میم ٹرینڈ میں شامل