منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید
کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کیخلاف مقدمہ درج

کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کیخلاف مقدمہ درج

لاتور (23 اگست 2026): مودی سرکار کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے والی بھارتی جین زی کی نمائندہ جماعت کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کی پولیس نے کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت ڈپکے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ ضلع پریشد اسکول کیے ٹیچر شمشاد بانو کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں ابھیجیت ڈپکے پر ساتھیوں سمیت ایک سرکاری اسکول میں بغیر اجازت داخل ہونے، سرکاری کام میں خلل ڈالنے اور اساتذہ کو ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

مزید الزام یہ بھی لگایا گیا ہے کہ ڈپکے نے اسکول میں جاری کارروائی کی ویڈیو بھی بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

پولیس نے شکایت کی بنیاد پر دفعات 132، 329(3)، 351(2) اور 356(2) کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ ان دفعات میں سرکاری ملازم کو اس کی ذمہ داری ادا کرنے سے روکنے کے لیے حملہ یا مجرمانہ طاقت کا استعمال، مجرمانہ طور پر داخل ہونا، دھمکی دینا اور مجرمانہ ہتک عزت سے متعلق دفعات شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ایف آئی آر میں لگائے گئے الزامات کی مکمل جانچ کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ مقدمہ ایسے وقت درج کیا گیا ہے جب ابھیجیت ڈپکے اور ان کے ساتھی ’’اسکول ٹھیک کرو‘‘ مہم کے تحت مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں سرکاری اسکولوں کے دورے کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں اور کالم

اے ٹی ایم سے ایک ہزار کی ٹرانزیکشن پر 2 ہزار نکلنے لگے نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی پر غور مجھ سے کہا گیا 5 ہزار روپے ہفتہ دیں پھر یہ لوگ ڈھابہ لگانے کی اجازت دیں گے: طاہرہ حبیب جالب 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا سونے کی قیمت کئی روز کے اضافے کے بعد کم ہوگئی