منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید
برطانوی میڈیا نے پاکستان ٹیم کو نصف صدی کی بدترین ٹیم قرار دیدیا

برطانوی میڈیا نے پاکستان ٹیم کو نصف صدی کی بدترین ٹیم قرار دیدیا

برطانوی میڈیا نے موجودہ پاکستانی ٹیم کو نصف صدی میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والی بد ترین ٹیم قرار دے دیا۔

لیڈز ٹیسٹ میں ناقص کارکردگی پر انگلش میڈیا نے بھی تنقید نشتر چلا دیے۔ دی ٹیلی گراف نے لکھا کہ گزشتہ پچاس سال میں پاکستان کی اس سے خراب ٹیم نہیں دیکھی حالانکہ ماضی میں پاکستان کے فاسٹ بولر اور بلے باز نمایاں کارکردگی دکھاتے تھے لیکن حالیہ دورے پرپاکستان کاکوئی پلیئرکسی بھی شعبےمیں متاثر نہیں کر رہا۔

اس سے قبل انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اسٹیون فن کے ساتھ حالیہ انٹرویو میں اسٹورٹ براڈ نے پاکستان کے موجودہ ٹیسٹ ٹیم کو کمزور قرار دیا اور کہا کہ انگلینڈ کی ناکامی پر مایوسی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کمزور ٹیم ہے اس میں کوئی شک نہیں اگر انگلینڈ ٹیسٹ سیریز نہیں جیتتا تو یہ واقعی ہماری بہت بڑی ناکامی ہوگی۔

واضح رہے کہ 2020 کے بعد انگلینڈ میں پاکستان کی پہلی ٹیسٹ سیریز ہے جب تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 0-1 سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دو ٹیسٹ میچ ڈرا ہوئے تھے۔

پاکستان کو انگلینڈ میں آخری ٹیسٹ سیریز میں فتح 1996 میں ملی تھی جب وسیم اکرم الیون نے تین میچوں کی سیریز میں 2-1 سے فتح حاصل کی تھی۔

سابق کپتان عمران خان کی قیادت میں 1987 میں فتح اور جاوید میانداد کی قیادت میں 1992 میں سیریز جیتنے کے بعد پاکستان نے انگلینڈ میں یہ مسلسل تیسری ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔

مجموعی طور پر انگلینڈ اور پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں 92 بار آمنے سامنے آچکے ہیں۔ انگلینڈ نے 30 ٹیسٹ میچ جیتے ہیں جبکہ پاکستان نے 23 میں فتح حاصل کی اور 39 ٹیسٹ ڈرا ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں اور کالم

اے ٹی ایم سے ایک ہزار کی ٹرانزیکشن پر 2 ہزار نکلنے لگے نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی پر غور مجھ سے کہا گیا 5 ہزار روپے ہفتہ دیں پھر یہ لوگ ڈھابہ لگانے کی اجازت دیں گے: طاہرہ حبیب جالب 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا سونے کی قیمت کئی روز کے اضافے کے بعد کم ہوگئی