منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید
بانی پی ٹی آئی کا پمز اسپتال میں‌ معائنہ، ڈاکٹرز کی ٹیم نے صحت مند قرار دیا، وزیر اطلاعات

بانی پی ٹی آئی کا پمز اسپتال میں‌ معائنہ، ڈاکٹرز کی ٹیم نے صحت مند قرار دیا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (21 اگست 2026): وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو صحت مند قرار دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی اور چند گھنٹے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقلی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے قیدی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو صحت مند قرار دیا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قیدی کو مناسب حفاظتی انتظامات کے تحت 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب اسپتال منتقل کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ پمز اسپتال میں کرایا گیا، جہاں طبی معائنے کے وقت الشفا اسپتال کے ڈاکٹرز بھی وہاں موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ راستے اور باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی پیدا کردہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ ہوا اور عمران خان کو پمز اسپتال لے جایا گیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ اسپتال میں ماہر امراض چشم، امراض قلب، فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں نے عمران خان کا معائنہ کیا اور انہیں طبی طور پر صحت مند قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قیدی کے ہمراہ ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان طبی معائنے کے دوران موجود رہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو

قیدی کی ہمشیرہ عظمیٰ خان طبی معائنے کےدوران موجود رہیں۔ قیدی کو آج صبح تقریباً 5 بجے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا.

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پہلے بھی تمام ضروری طبی سہولتیں فراہم کی جاتی رہی ہیں اور مستقبل میں بھی جب ضرورت پڑے گی، طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں اور کالم

اے ٹی ایم سے ایک ہزار کی ٹرانزیکشن پر 2 ہزار نکلنے لگے نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی پر غور مجھ سے کہا گیا 5 ہزار روپے ہفتہ دیں پھر یہ لوگ ڈھابہ لگانے کی اجازت دیں گے: طاہرہ حبیب جالب 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا سونے کی قیمت کئی روز کے اضافے کے بعد کم ہوگئی