بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار
لاہور: ہائیکورٹ نے بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن منقطع کرنے کے عمل کو غیرقانونی قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے صنعتی کنکشن کے واجبات کی وصولی کے لیے گھریلو بجلی کا کنکشن منقطع کرنے کے عمل کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو معاملہ قانون کے مطابق حل کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے غازی خان کی جانب سے دائر درخواست نمٹا دی۔
درخواست میں صنعتی یونٹ کے واجبات ادا نہ ہونے پر درخواست گزار کا گھریلو بجلی کنکشن منقطع کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے غازی خان کی جانب سے دائر درخواست نمٹا دی۔
درخواست میں صنعتی یونٹ کے واجبات ادا نہ ہونے پر درخواست گزار کا گھریلو بجلی کنکشن منقطع کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔