منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید
بابر اعظم کے سر ایک بار پھر قومی ٹیم کی قیادت کا تاج سج گیا۔

بابر اعظم کے سر ایک بار پھر قومی ٹیم کی قیادت کا تاج سج گیا۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے، جس سے ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری دوبارہ ان کے پاس آ گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ عاقب جاوید نے ممبران مصباح الحق اور اسد شفیق کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں بڑا اعلان کرتے ہوئے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ بابر اعظم دورہ ویسٹ انڈیز میں پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے، جس کے لیے سلیکشن کمیٹی نے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ یہ اہم فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب سابق کپتان شان مسعود کی ڈھائی سالہ قیادت میں ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، جہاں پاکستان کو 16 میں سے 12 ٹیسٹ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں ہوم اور اوے دونوں سیریز میں شرمناک وائٹ واش بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ بابر اعظم نے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد خود کپتانی چھوڑی تھی، لیکن اب ٹیم کو مسلسل ناکامیوں سے نکالنے کے لیے سلیکٹرز نے ایک بار پھر ان کے سر پر قیادت کا تاج سجا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

اے ٹی ایم سے ایک ہزار کی ٹرانزیکشن پر 2 ہزار نکلنے لگے نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی پر غور مجھ سے کہا گیا 5 ہزار روپے ہفتہ دیں پھر یہ لوگ ڈھابہ لگانے کی اجازت دیں گے: طاہرہ حبیب جالب 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی ’راز‘ کی مشہور اداکارہ مالینی شرما اب کس حال میں ہیں؟ نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا