منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید
میر رضا کی لاش کو سب سے پہلے کس نے دیکھا؟تحقیقات کے دوران  نئی فوٹیج سے اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

میر رضا کی لاش کو سب سے پہلے کس نے دیکھا؟تحقیقات کے دوران نئی فوٹیج سے اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

کراچی(17 اگست 2026): پی ای سی ایچ ایس کے رہائشی نوجوان تاجر میر رضا علی کی لاش کو سب سے پہلے کس نے دیکھا اور پولیس و ایمبولینس کب موقع پر پہنچیں،تحقیق سے اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔

میر رضا قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جہاں تفتیشی حکام کو لاش ملنے کے مقام کے قریب واقع مسجد پر لگے کیمرے کی ویڈیو فوٹیج موصول ہو گئی ہے۔ سامنے آنے والی اس فوٹیج سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ میر رضا کی لاش کو سب سے پہلے کس نے دیکھا اور پولیس و ایمبولینس کب موقع پر پہنچیں۔
ذرائع کے مطابق 29 جولائی کو مالی نے دن 11 بج کر 52 منٹ پر لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی تھی۔ فوٹیج سے یہ بھی معلوم ہوا کہ سب سے پہلے پولیس کے دو اہلکار موٹرسائیکل پر موقع پر پہنچے، جس کے بعد پولیس موبائل وہاں پہنچی، جبکہ ایمبولینس 12 بج کر 50 منٹ پر وقوعہ پر پہنچی اور دوپہر 1 بج کر 46 منٹ پر لاش لے کر روانہ ہوئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دو گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود کرائم سین یونٹ جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکا تھا۔اس کے علاوہ کراچی میں تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مالی نے وقوعہ پر ایک دن پہلے پانی کا چھڑکاؤ کیا تھا، اور 28 جولائی کو پانی دیتے وقت وہاں کوئی لاش موجود نہیں تھی۔

تفتیش کاروں نے لاش ملنے کے مقام کے اردگرد کی جیو فینسنگ بھی کروا لی ہے اور مزید فوٹیجز کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

اے ٹی ایم سے ایک ہزار کی ٹرانزیکشن پر 2 ہزار نکلنے لگے نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی پر غور مجھ سے کہا گیا 5 ہزار روپے ہفتہ دیں پھر یہ لوگ ڈھابہ لگانے کی اجازت دیں گے: طاہرہ حبیب جالب 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا سونے کی قیمت کئی روز کے اضافے کے بعد کم ہوگئی