منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید
تین ماہ میں 15.2 ملین زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

تین ماہ میں 15.2 ملین زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ 2026 کے عمرہ سیزن کی پہلی سہ ماہی میں 15.2 ملین افراد نے عمرہ ادا کیا۔ اس میں اندرون مملکت کے عمرہ زائرین کی مجموعی تعداد 9.5 ملین رہی۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خوش نصیب عمرہ زائرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 52 لاکھ 33 ہزار767 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مردوں کی تعداد 56.4 فیصد اور خواتین کا تناسب 40.6 فیصد ہے۔ سعودی معتمرین کی تعداد 28.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد 57 لاکھ 69 ہزار 271 تک پہنچ گئی جس میں 27 لاکھ 77 ہزار 904 مرد اور 29 لاکھ 91 ہزار 367 خواتین شامل ہیں۔ مردوں کی تعداد 48.2 فیصد اور خواتین کی 51.8 فیصد رہی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق بیرون مملکت سے آنے والے زائرین میں سے 86 فیصد ائیرپورٹ، 13.6 فیصد بارڈر کراسنگ اور 0.4 فیصد سی پورٹ کے ذریعے ملک میں داخل ہوئے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

اے ٹی ایم سے ایک ہزار کی ٹرانزیکشن پر 2 ہزار نکلنے لگے نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی پر غور مجھ سے کہا گیا 5 ہزار روپے ہفتہ دیں پھر یہ لوگ ڈھابہ لگانے کی اجازت دیں گے: طاہرہ حبیب جالب 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا سونے کی قیمت کئی روز کے اضافے کے بعد کم ہوگئی