منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید
16 سال سے کم عمر بچی کی شادی اور رخصتی پر پابندی عائد

16 سال سے کم عمر بچی کی شادی اور رخصتی پر پابندی عائد

پشاور کی عدالت نے پھندو میں 13 سالہ بچی کی زبردستی شادی کے واقعے پر حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور کی عدالت نے 16 سال سے کم عمر بچی کی شادی اور رخصتی پر پابندی عائد کردی ہے۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بچی کی عمر 16 سال ہونے تک شادی یا رخصتی نہیں کی جائے گی، بچی کے والد نے 16 سال سے پہلے رخصتی نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

چائلد پروٹیکشن یونٹ نے 13 سال 6 ماہ کی بچی کو مل کر بازیاب کراویا تھا جبکہ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر عدالت میں بچی کی حفاظت سے متعلق سہ ماہی رپورٹ جمع کروائیں گے۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ معاملے کے فالو اپ کے لیے عدالت میں الگ فائل کھولی جائے۔

واضح رہے کہ بچی کی محفوظ تحویل اور تحفظ کے لیے چائلڈ پروٹیکشن آفیسر نے درخواست دائر کی تھی، عدالت میں بچی کے والد، دادا، دادی اور وکیل محمد ارشاد مہمند ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

بچی اہلخانہ نے شادی کے الزامات کی تردید کی صرف منگنی کی تقریب کا دعویٰ کیا جبکہ بچی کو قانونی کارروائی کے دوران عارضی طور پر ’زمونگ کور‘ میں رکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں اور کالم

اے ٹی ایم سے ایک ہزار کی ٹرانزیکشن پر 2 ہزار نکلنے لگے نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی پر غور مجھ سے کہا گیا 5 ہزار روپے ہفتہ دیں پھر یہ لوگ ڈھابہ لگانے کی اجازت دیں گے: طاہرہ حبیب جالب 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا سونے کی قیمت کئی روز کے اضافے کے بعد کم ہوگئی