منگل, 25 اگست 2026 | 11 ربیع الاول 1448 ہجری | 10 بھادوں
بریکنگ نیوز
بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار معروف برانڈ کے اسٹور سے 3 ہزار کلو فنگس زدہ آئسکریم برآمد ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا سعودی آرامکو اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالرز کے معاہدے امریکی سفارتخانے نے ویزا بکنگ کا آغاز کردیا اربوں روپے کی لاگت سے بنی سڑک صرف 40 دن میں ہی دھنس گئی غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، دو بچوں سمیت مزید پانچ شہید
بڑی خوشخبری ! 1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کی لاٹری نکل آئی

بڑی خوشخبری ! 1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کی لاٹری نکل آئی

فیصل آباد: 1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے لوگ قرعہ اندازی کے نتائج کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے تاہم اب ان کا انتظار ختم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگز سینٹر فیصل آباد میں 1500 روپے کے پرائز بانڈ کے ڈرا نمبر 107 کا انعقاد ہوا، جس میں انعام جیتنے والے خوش نصیبوں کا اعلان کیا گیا۔
اس بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے امیدواروں کو 10 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں جبکہ تیسرے انعامات جیتنے والے 1,696 افراد کو 18 ہزار 500 روپے کا نقدم انعام دیا جائے گا۔

1500 کے انعامی بانڈ کے فاتحین
قرعہ اندازی میں بانڈ نمبر 177110 نے پہلا انعام جیتا جبکہ دوسرے انعام کے فاتح نمبرز 804336، 985779 اور 987416 ہیں۔

تاہم پرائز بانڈ کے تیسرے انعام کے تحت 1,696 فاتحین کو 18,500 روپے فی کس دیے جائیں گے۔
Prize Bond – Latest Results and Updates
پرائز بانڈز پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سمجھے جاتے ہیں کیونکہ سرمایہ کار کو اصل رقم کا نقصان نہیں ہوتا، جبکہ سال بھر ہونے والے ڈرا میں انعام جیتنے کا موقع ملتا ہے جبکہ قرعہ اندازی ہر تین ماہ بعد منعقد کی جاتی ہے۔

شہری درست شناختی کارڈ کی کاپی اور درخواست فارم کے ذریعے اسٹیٹ بینک کے متعلقہ دفاتر، مخصوص کمرشل بینک برانچز یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے پرائز بانڈ خرید سکتے ہیں۔انعامی رقم حاصل کرنے کے لیے فاتحین مقررہ کلیم فارم کے ساتھ متعلقہ اسٹیٹ بینک بی ایس سی فیلڈ آفس، مخصوص کمرشل بینک برانچ یا نیشنل سیونگز سینٹر سے رجوع کرسکتے ہیں۔

ٹیکس کی شرح
سال 2026 کے ٹیکس سال میں پرائز بانڈ کی جیتی گئی رقم پر ایکٹو ٹیکس پیئرز (ATL) کے لیے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کے لیے 30 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

متعلقہ خبریں اور کالم

اے ٹی ایم سے ایک ہزار کی ٹرانزیکشن پر 2 ہزار نکلنے لگے نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی پر غور مجھ سے کہا گیا 5 ہزار روپے ہفتہ دیں پھر یہ لوگ ڈھابہ لگانے کی اجازت دیں گے: طاہرہ حبیب جالب 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا سونے کی قیمت کئی روز کے اضافے کے بعد کم ہوگئی