جمعہ, 28 اگست 2026 | 14 ربیع الاول 1448 ہجری | 13 بھادوں
بریکنگ نیوز
نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ’’ای پنشن پورٹل‘‘ ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ جاپان: 400 ٹن وزنی تاریخی محل کو انسانی ہاتھوں سے کھینچ کر اصل جگہ منتقلی! عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 86.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی
ٹرمپ کا ایران سے مالی لین دین پر چینی بینکوں پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ

ٹرمپ کا ایران سے مالی لین دین پر چینی بینکوں پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ

واشنگٹن(28 اگست 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مالی اور تجارتی روابط رکھنے والے چینی بینکوں پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا واضح عندیہ دے دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ایک تقریب کے دوران جب صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ ایران سے متعلق لین دین پر چینی بینکوں کے خلاف بھی پابندیاں عائد کریں گے، تو انہوں نے اس کا گول مول مگر معنی خیز جواب دیا۔

صدر ٹرمپ نے براہِ راست ہاں یا ناں میں جواب دینے کے بجائے صحافیوں سے کہا کہ ’کس نے کہا کہ میں ایسا نہیں کر رہا؟ آپ نہیں جانتے کہ میں یہ کر رہا ہوں یا نہیں۔ مجھے ہر چیز کا اعلان تو نہیں کرنا، ہے نا؟‘ ان کا یہ مبہم مگر سخت بیان بین الاقوامی حلقوں میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے اب تک براہِ راست بڑے چینی بینکوں پر پابندیاں عائد نہیں کی ہیں۔

تاہم وہ اس سے قبل چین اور ہانگ کانگ میں قائم متعدد ایسی کمپنیوں پر سزائیں اور پابندیاں عائد کر چکا ہے جن پر ایرانی حکومت اور اس کی مسلح افواج کی مالی یا تجارتی معاونت فراہم کرنے کے الزامات ہیں۔

متعلقہ خبریں اور کالم

شوبز شخصیات نے پمز میں سخت رویے پر مصطفیٰ کمال کو آڑے ہاتھوں لے لیا فن ایک لعنت ہے جو اپنوں سے دور کردیتی ہے، کنگ حسن ایران نے امریکی اقتصادی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دے دیا مکہ کلاک ٹاور پر بجلی کڑکنے کا حیران کن منظر وائرل چار ہاتھوں اور چار ٹانگوں والے بچے کی پیدائش، دیکھنے کے لیے عوام امڈ آئے ٹرمپ کا ایران سے کاروبار کرنے والے ممالک کو سزا دینے کا اعلان