مکہ کلاک ٹاور پر بجلی کڑکنے کا حیران کن منظر وائرل
مکہ مکرمہ : مکہ کلاک ٹاور پر بجلی کڑکنے کا حیران کن منظر وائرل ہوگیا ، جس سے ٹاور میلوں دور سے بھی نمایاں نظر آ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مکہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی کڑکنے کا حیران کن منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
وائرل منظر میں اندھیرے کے دوران طاقتور بجلی کڑکتی دکھائی دے رہی ہے، جس کے باعث ٹاور میلوں دور سے بھی نمایاں نظر آ رہا ہے۔
آسمانی بجلی ٹاور کے قریب گرتی ہوئی دکھائی دیتی ہے، جس نے منظر کو انتہائی منفرد اور حیران کن بنا دیا۔
مکہ کلاک ٹاور مسجد الحرام کے قریب واقع ہے اور اس کا رخ مسجد الحرام کی جانب ہے، سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بھی بارش اور آسمانی بجلی کڑکنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
بجلی کڑکنے کے مناظر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے، جہاں لوگ اس قدرتی منظر کو حیرت سے دیکھ رہے ہیں۔