جمعہ, 28 اگست 2026 | 14 ربیع الاول 1448 ہجری | 13 بھادوں
بریکنگ نیوز
نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ’’ای پنشن پورٹل‘‘ ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ جاپان: 400 ٹن وزنی تاریخی محل کو انسانی ہاتھوں سے کھینچ کر اصل جگہ منتقلی! عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 86.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی
ٹرمپ کا ایران سے کاروبار کرنے والے ممالک کو سزا دینے کا اعلان

ٹرمپ کا ایران سے کاروبار کرنے والے ممالک کو سزا دینے کا اعلان

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے کاروبار کرنے والے ممالک کو سزا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کا خواہاں نہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اپنے سخت موقف کا اعادہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو ممالک ایران کے ساتھ تجارتی و کاروباری تعلقات قائم رکھیں گے، امریکہ انہیں سزا دے گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات یا ملاقات کے خواہاں نہیں ہیں۔

تاہم، خطے میں کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر روس کا رویہ کافی مثبت اور اچھا رہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ ایران کے ساتھ لین دین میں ملوث چینی بینکوں پر بھی جلد سخت پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

صدر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد عالمی سطح پر، بالخصوص چین اور ایران کے تجارتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

شوبز شخصیات نے پمز میں سخت رویے پر مصطفیٰ کمال کو آڑے ہاتھوں لے لیا فن ایک لعنت ہے جو اپنوں سے دور کردیتی ہے، کنگ حسن ایران نے امریکی اقتصادی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دے دیا ٹرمپ کا ایران سے مالی لین دین پر چینی بینکوں پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ مکہ کلاک ٹاور پر بجلی کڑکنے کا حیران کن منظر وائرل چار ہاتھوں اور چار ٹانگوں والے بچے کی پیدائش، دیکھنے کے لیے عوام امڈ آئے