جمعہ, 28 اگست 2026 | 14 ربیع الاول 1448 ہجری | 13 بھادوں
بریکنگ نیوز
نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ’’ای پنشن پورٹل‘‘ ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ جاپان: 400 ٹن وزنی تاریخی محل کو انسانی ہاتھوں سے کھینچ کر اصل جگہ منتقلی! عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 86.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی
یوکرین کو برطانوی میزائلوں کی فراہمی پر روس کی سخت وارننگ، فوجی اہداف نشانہ بنانے کی دھمکی

یوکرین کو برطانوی میزائلوں کی فراہمی پر روس کی سخت وارننگ، فوجی اہداف نشانہ بنانے کی دھمکی

یوکرین کو برطانوی میزائلوں کی فراہمی پر روس کی سخت وارننگ، فوجی اہداف نشانہ بنانے کی دھمکی

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے برطانیہ کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین نے روسی سرزمین پر حملوں کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے برطانوی کروز میزائل استعمال کیے، تو ماسکو یوکرین کے اندر اور باہر موجود تمام برطانوی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے ماسکو میں پریس بریفنگ کے دوران یہ انتباہ جاری کیا، جسے برطانیہ کے خلاف روس کا اب تک کا سب سے سخت ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ برطانیہ روسی شہریوں کے خلاف ہونے والی ان کارروائیوں میں شریکِ جرم بننے کے بالکل قریب پہنچ چکا ہے اور اگر اس نے اپنی جارحانہ پالیسی ترک نہ کی تو اس کے تباہ کن نتائج نکلیں گے۔

روسی ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانوی ہتھیاروں کے ذریعے روسی سرزمین کو نشانہ بنائے جانے کے ردعمل میں یوکرین کے اندر یا اس کی سرحدوں کے باہر موجود کسی بھی برطانوی فوجی ہدف اور سازوسامان کو نیست و نابود کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے برطانوی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ صورتحال کی سنگینی کا ادراک کرے اور اس خطرناک پالیسی کو فوری طور پر ترک کر دے جو تنازع کو ایک انتہائی خطرناک سطح پر لے جا رہی ہے۔

یہ کشیدہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس نے الزام عائد کیا تھا کہ یوکرین نے مشرقی یوکرین کے روسی زیرِ کنٹرول شہر ڈونیٹسک کے ایک شاپنگ سینٹر پر برطانوی ساختہ ‘اسٹارم شیڈو’ میزائل داغے ہیں، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت کئی شہری زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی قیادت کی جانب سے یوکرین کو ایسی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کی مدد سے یوکرین طویل فاصلے تک مار کرنے والے ‘اسٹارم شیڈو’ کروز میزائلوں کی مقامی سطح پر تیاری شروع کر سکے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

شوبز شخصیات نے پمز میں سخت رویے پر مصطفیٰ کمال کو آڑے ہاتھوں لے لیا فن ایک لعنت ہے جو اپنوں سے دور کردیتی ہے، کنگ حسن ایران نے امریکی اقتصادی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دے دیا ٹرمپ کا ایران سے مالی لین دین پر چینی بینکوں پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ مکہ کلاک ٹاور پر بجلی کڑکنے کا حیران کن منظر وائرل چار ہاتھوں اور چار ٹانگوں والے بچے کی پیدائش، دیکھنے کے لیے عوام امڈ آئے