جمعہ, 28 اگست 2026 | 14 ربیع الاول 1448 ہجری | 13 بھادوں
بریکنگ نیوز
نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ’’ای پنشن پورٹل‘‘ ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ جاپان: 400 ٹن وزنی تاریخی محل کو انسانی ہاتھوں سے کھینچ کر اصل جگہ منتقلی! عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 86.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی
ناروے کے بادشاہ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ناروے کے بادشاہ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ناروے: تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک ناروے پر راج کرنے والے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ناروے کے شاہی محل کی جانب سے جمعہ 28 اگست 2026 کو تصدیق کی گئی کہ بادشاہ نے اوسلو یونیورسٹی اسپتال میں مقامی وقت کے مطابق صبح 6:35 بجے اپنی آخری سانسیں لیں۔

رپورٹس کے مطابق ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 1991 میں تخت نشین ہوئے اور تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک ناروے کے بادشاہ رہے۔ وہ یورپ کے سب سے معمر حکمران تھے اور انہیں ناروے میں ایک مقبول اور نسبتاً سادہ طرزِ زندگی رکھنے والے بادشاہ کے طور پر جانا جاتا تھا۔

گزشتہ کچھ عرصے سے ہیرالڈ صحت کے مسائل میں مبتلا تھے، انہیں 17 اگست کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ ہیمولائٹک اینیمیا نامی خون کی بیماری کا علاج کرا رہے تھے۔ بعد ازاں خون میں بیکٹیریا کے انفیکشن کے باعث ان کی حالت بہت زیادہ بگڑ گئی تھی۔


متعلقہ خبریں اور کالم

شوبز شخصیات نے پمز میں سخت رویے پر مصطفیٰ کمال کو آڑے ہاتھوں لے لیا فن ایک لعنت ہے جو اپنوں سے دور کردیتی ہے، کنگ حسن ایران نے امریکی اقتصادی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دے دیا ٹرمپ کا ایران سے مالی لین دین پر چینی بینکوں پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ مکہ کلاک ٹاور پر بجلی کڑکنے کا حیران کن منظر وائرل چار ہاتھوں اور چار ٹانگوں والے بچے کی پیدائش، دیکھنے کے لیے عوام امڈ آئے