بدھ, 26 اگست 2026 | 12 ربیع الاول 1448 ہجری | 11 بھادوں
بریکنگ نیوز
صدر مملکت اور وزیراعظم کی 12 ربیع الاول پر قوم کو مبارکباد پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی بیلجیئم میں خطرے کی گھنٹی بج گئی، مارکیٹ سے 20 لاکھ انڈے واپس شادی کی تقریب میں دولہا انتقال کر گیا جعلی ایئر لائن نے ملازمت کا جھانسہ دے کر نوجوانوں کو کیسے لوٹا؟
نیٹ فلیکس کی نئی سنسنی خیز فلم ریلیز، ٹریلر نے تہلکہ مچا دیا

نیٹ فلیکس کی نئی سنسنی خیز فلم ریلیز، ٹریلر نے تہلکہ مچا دیا

لاس اینجلس (21 اگست 2026): نیٹ فلکس نے بدنام زمانہ مجرم "ایل چاپو” گزمین کی گرفتاری پر مبنی نئی کرائم تھرلر فلم ریلیز کردی، جس نے آتے ہی تہلکہ مچا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کی جانب سے میکسیکو کے بدنام زمانہ منشیات فروش اور سینالووا کارٹیل کے سابق سربراہ خواکین ’ایل چاپو‘ گوزمان کی گرفتاری پر مبنی نئی کرائم تھرلر فلم ’فیسنگ ایل چاپو‘ دنیا بھر میں ریلیز کردی ہے۔

یہ فلم ( جس کا نام میکسیکو زبان میں لا کیپچرا ہے ) ریلیز ہوتے ہی نیٹ فلکس پر دنیا بھر میں اب تک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن چکی ہے، جس کی سنسنی خیز کہانی نے شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔

سنسنی خیز فلم کی کہانی 2016 میں ایل چاپو کی گرفتاری کے لیے کیے گئے آپریشن کے گرد گھومتی ہے، فلم میں اس واقعے کو ان دو سینئر پولیس افسران کے نکتۂ نظر سے دکھایا گیا ہے جنہوں نے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ایل چاپو کو موقع پر گرفتار کیا تھا۔

دونوں پولیس افسران شہر لاس موچس میں گشت پر تھے کہ انہوں نے ایک مسروقہ کار کو روکا، جس میں موجود افراد میں سے ایک کی شناخت اس وقت کے سینالووا کارٹیل کے سربراہ ایل چاپو کے نام سے ہوئی۔

فلم کی کہانی مجرم کی گرفتاری کے بعد کے ان چند گھنٹوں پر بھی مرکوز ہے جب دونوں پولیس افسران مزید نفری پہنچنے کا انتظار کرتے ہیں۔

اس دوران انہیں دھمکیوں، رشوت کی پیشکشوں اور اس خدشے کا سامنا ہوتا ہے کہ جرائم پیشہ تنظیم کے ارکان ایل چاپو کو پولیس کی حراست سے چھڑانے کی مسلح کوشش کرسکتے ہیں۔

مذکورہ فلم کی ہدایت کاری چاوا کارتاس نے کی ہے، جبکہ اداکار الفونسو ہیریرا اور نوئے ہرنانڈیز مرکزی کرداروں میں نظر آرہے ہیں۔

فلم میں ہیکٹر کوٹسیفاکس نے ایل چاپو کا کردار ادا کیا ہے جبکہ فلم کا اسکرپٹ برنارڈو ایسکوئنکا نے تحریر کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایل چاپو کو 8 جنوری 2016 کو لاس موچس میں میکسیکن نیوی کے آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

وہ نکاسیٔ آب کے نظام کے ذریعے فرار ہونے کی کوشش کے بعد ایک سرخ فورڈ فوکس گاڑی میں اپنے ساتھی کے ہمراہ سفر کر رہا تھا کہ پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔

یہ گرفتاری میکسیکو کی جیل سے ایل چاپو کے دوسری مرتبہ فرار کے بعد عمل میں آئی تھی۔ ایک سال بعد میکسیکو نے اسے منشیات اسمگلنگ کے مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے امریکا کے حوالے کردیا۔

فلم نے میکسیکو کے بعض سینما گھروں میں محدود نمائش کے بعد 21 اگست سے نیٹ فلکس کے بین الاقوامی کیٹلاگ میں جگہ بنالی ہے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

فلم حیوان کا ٹریلر جاری، اکشے کمار کا خطرناک روپ اور سیف علی خان کا سنسنی خیز انداز مرزا کی ہیر — محبت، وفا اور جدائی کی لازوال داستان ’راز‘ کی مشہور اداکارہ مالینی شرما اب کس حال میں ہیں؟ حنا جاوید کے سسر کو گرفتار کیوں نہیں کیا؟ پولیس افسر نے وجہ بتادی ’درِ نجات‘ کی ’بینش‘ نور زرمینا کون ہیں؟ پاکستان کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل انگلش فاسٹ بولر گرفتار