کراچی میں وردی پوش ڈاکوؤں کی بڑی واردات، گھر سے 15 تولہ سونا، لاکھوں روپے نقد لوٹ لیے
کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں وردی پوش ڈاکوؤں نے ایک بڑی واردات میں گھر سے 15 تولہ سونا اور لاکھوں روپے نقد لوٹ لیے۔
منگھوپیر کے علاقے عرش محمد گوٹھ میں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے ایک گھر میں واردات کی ہے، پولیس رپورٹ کے مطابق ڈاکو گھر سے 25 لاکھ روپے، زیورات اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوئے۔
واردات کا مقدمہ منگھوپیر تھانے میں درج کیا کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، مقدمے میں دلاور عرف طارق سمیت پولیس وردی میں ملبوس 3 ملزمان نامزد کیے گئے ہیں۔