ایران کا جوابی وار، اردن میں امریکی فضائی اڈوں پر بیلسٹک میزائل حملے، ویڈیو بھی جاری کر دی
تہران: ایرانی جزیرہ لارک پر اچانک امریکی حملے کے بعد ایران نے جوابی وار کرتے ہوئے اردن میں موجود امریکی فضائی اڈوں پر بیلسٹک میزائل داغ دیے ہیں، پاسداران کی جانب سے اس حملے کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکی بحری جہازوں کو بھی میزائلوں سے نشانہ بنایا، اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر بھی میزائل حملے کیے۔
پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیلسٹک میزائلوں سے اردن میں شاہ حسین، الازرق امریکی فضائی اڈوں پر حملہ کیا گیا ہے، حملے میں امریکی فضائی اڈوں پر لڑاکا طیاروں کے ٹھکانے اور تکنیکی و دیکھ بھال کا بنیادی ڈھانچا تباہ کر دیا گیا ہے، حملے میں بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔پاسداران نے کہا ایرانی عوام کی 183 راتوں پر محیط تاریخی موجودگی نے دشمن کو حیران کر دیا ہے، مظلوموں میں امید کی کرن جگائی اور مجاہدینِ اسلام کے حوصلوں کو تقویت بخشی۔