جمعہ, 28 اگست 2026 | 14 ربیع الاول 1448 ہجری | 13 بھادوں
بریکنگ نیوز
نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا پمز اسپتال آتشزدگی، وزیراعظم کا حکام کو فوری تحقیقات کا حکم واٹس ایپ نے اکاؤنٹ سیکورٹی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں ’’ای پنشن پورٹل‘‘ ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی امریکا میں لبلبے کے کینسر کی انقلابی دوا منظور، قیمت کتنی ہے؟ جاپان: 400 ٹن وزنی تاریخی محل کو انسانی ہاتھوں سے کھینچ کر اصل جگہ منتقلی! عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 86.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی
امریکا سے جنگ: ایران میں 20 ہزار مزدور بے روزگار ہو چکے

امریکا سے جنگ: ایران میں 20 ہزار مزدور بے روزگار ہو چکے

تہران (28 اگست 2026): امریکا اور ایران کے درمیان 6 ماہ سے جاری کشیدگی اور جنگ کے معیشت پر منفی اثرات نمایاں ہونے لگے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران جنگ کو 6 ماہ ہو چکے ہیں، جنگ کے معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات اب نمایاں ہونے لگے ہیں اور ایران میں 20 ہزار مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں تقریباً 20 ہزار مزدور بے روزگار ہو گئے۔ جنگ کے سبب بندرگاہی سرگرمیوں میں رکاوٹ اور کاروباری مشکلات کے باعث کمپنیوں نے ملازمین کی تعداد اور کام کے اوقات کم کرنا شروع کر دیے ہیں۔

بعض کمپنیوں نے ملازمین کے کام کے دن کم کر کے ماہانہ صرف 10 دن کر دیے ہیں۔ رجائی بندرگاہ کے اطراف بھی عملے میں کمی کی گئی ہے، جبکہ بندر عباس کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل نے چار ماہ بند رہنے کے بعد اپنے تمام ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔

جنگ کے باعث آبنائے ہرمز میں شپنگ سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں، جس نے ایران کی معیشت اور روزگار پر مزید دباؤ بڑھا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

شوبز شخصیات نے پمز میں سخت رویے پر مصطفیٰ کمال کو آڑے ہاتھوں لے لیا فن ایک لعنت ہے جو اپنوں سے دور کردیتی ہے، کنگ حسن ایران نے امریکی اقتصادی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دے دیا ٹرمپ کا ایران سے مالی لین دین پر چینی بینکوں پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ مکہ کلاک ٹاور پر بجلی کڑکنے کا حیران کن منظر وائرل چار ہاتھوں اور چار ٹانگوں والے بچے کی پیدائش، دیکھنے کے لیے عوام امڈ آئے