راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے فوج تعینات، نوٹیفکیشن جاری
راولپنڈی: وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں فوج تعیناتی کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا، پاک فوج ضلعی انتظامیہ کی سیکیورٹی میں معاونت کرے گی۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق شہر میں پاک فوج کی 3 کمپنیاں تعینات ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی سیکیورٹی میں معاونت کرے گی اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے خدمات انجام دے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ لاہور نے راولپنڈی میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر وفاقی حکومت نے منظوری دی۔