کم عمر میں بال سفید ہونے کی بڑی وجہ سامنے آگئی
کم عمر میں بال سفید ہونے کی وجہ سامنے آگئی جبکہ کچھ ہدایات پر عمل کرکے اس سے بچا بھی جاسکتا ہے۔
اطالوی ڈرمیٹولوجی آن لائن جرنل میں ماضی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی نہ کرنے والوں کے مقابلے تمباکو نوشی کرنے والوں میں 30 سال کی عمر سے پہلے بالوں کے سفید ہونے کا امکان 2-1/2 گنا زیادہ ہوتا ہے۔
بالوں کا کلر اور شیمپو: ہیئر ڈائی، شیمپو اور بالوں کو رنگنے کے لیے استعمال ہونے والی ہر قسم کی مصنوعات بھی بالوں کے وقت سے پہلے سفید ہونے کی وجہ بن سکتی ہے، دراصل ان میں سے بہت سی مصنوعات میں نقصان دہ مادے ہوتے ہیں جو میلانین کو کم کرتے ہیں، اس کے ساتھ ہی بالوں کے زیادہ تر رنگوں میں موجود ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ بھی اس کی وجہ ہو سکتی ہے۔
تناؤ: بالوں کے جلد سفید ہونے کی ایک بڑی وجہ تناؤ بھی ہو سکتا ہے، نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی نیویارک یونیورسٹی کی ایک تحقیق بتاتی ہے کہ جب جسم تناؤ کا شکار ہوتا ہے تو بالوں کی رنگت کے لیے ذمہ دار خلیے ختم ہو جاتے ہیں، اس لیے بہتر ہوگا کہ آپ تناؤ سے دور رہنے کی کوشش کریں۔
میڈیکل کنڈیشن: کچھ طبی حالات بشمول آٹومیون امراض بھی بالوں کے وقت سے پہلے سفید ہونے کا سبب بن سکتے ہیں۔ سال 2008 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بالوں کی غیر معمولیات اور تھائی رائیڈ کی خرابی کے درمیان کنشکشن دکھایا گیا تھا۔ اس کے ساتھ بالوں کے جلد سفید ہونے کی وجہ ایلوپیشیا ایریٹا (بال خورا) بھی ہو سکتی ہے۔
وٹامنز کی کمی: جسم میں وٹامن بی-6، بی-12، بائیوٹن، وٹامن ڈی یا وٹامن ای میں سے کسی ایک کی کمی بالوں کے وقت سے پہلے سفید ہونے کی ایک وجہ ہے۔
انٹرنیشنل جرنل آف ٹریچولوجی میں 2016 کی ایک تحقیق کے مطابق 25 سال سے کم عمر کے نوجوانوں میں سیرم فیریٹین کی کم سطح، جو جسم میں آئرن کو ذخیرہ کرتی ہے اور یہ بھی بالوں کے وقت سے پہلے سفید ہونے کا ایک عنصر تھا۔