ہفتہ, 22 اگست 2026 | 8 ربیع الاول 1448 ہجری | 7 بھادوں
بریکنگ نیوز
سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی اور اسٹینڈنگ ہے: رانا ثنا اللہ پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیلابی صورتحال کا عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں خام تیل کی درآمدات پر اہم پیش رفت امریکا سے 10 ارب ڈالر کے حصول کی کوششیں تیز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فو ن پر رابطہ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کی توقع، عالمی مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کی نظریں ہاکی ورلڈ کپ 2026، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
میر رضا نے آخری 12 گھنٹے کہاں گزارے، کن افراد سے رابطے کیے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

میر رضا نے آخری 12 گھنٹے کہاں گزارے، کن افراد سے رابطے کیے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا نے آخری 12 گھنٹے کہاں گزارے اور کن افراد سے رابطے کیے تھے اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق میر رضا کیس کی تحقیقاتی کمیٹی نے آخری 12 گھنٹے کی ٹائم لائن مرتب کرلی ہے جس کی تفصیلات منظرعام پر آگئی ہیں۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ میر رضا آخری 12 گھنٹے سرمایہ کاری اور قرض کےحصول کی کوشش کرتے رہے، 27 جولائی شام 5 بجکر 54 منٹ پر شارع فیصل پر مقتول نے احمد راجہ نامی شخص سے ملاقات کی جس میں 70 سے 80 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری سے متعلق گفتگو کی گئی، رات 7 بجکر 5 منٹ پر بینک کال میں بہن کے نام پر ایک کروڑ قرض منظور ہونے کی اطلاع دی گئی اس سے قبل ایک لون کی درخواست بینک مسترد کرچکا تھا۔

میر رضا کی رات 8 بجکر 23 منٹ پر فاروق محمود نے فون کرکے سرمایہ کاری سے معذرت کرلی، رات 11 بجکر 50 منٹ پر انہوں نے دوست عبدالرزاق کے ساتھ غفار کباب ہاؤس پر کھانا کھایا، رات 12 بجے میر رضا نے صارم سید سے ہنگامی بنیادوں پر تین کروڑ روپے قرض مانگا اور اگلی صبح انتہائی مشکل ہونے کا ذکر کیا گیا جبکہ ان کی گھڑی میں مالی آزادی اور قرض کی ادائیگی سے متعلق دعا بھی موجود ہے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

ابتدائی رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی ہشاش بشاش ہیں: عطا اللہ تارڑ شمسو بی بی کو باپ اور بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کیا، ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے فوج تعینات، نوٹیفکیشن جاری کم عمر میں بال سفید ہونے کی بڑی وجہ سامنے آگئی ایسے مرد پسند نہیں جو دوسری شادی کریں، مشال خان گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان