پیر, 24 اگست 2026 | 10 ربیع الاول 1448 ہجری | 9 بھادوں
بریکنگ نیوز
سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی اور اسٹینڈنگ ہے: رانا ثنا اللہ پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیلابی صورتحال کا عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں خام تیل کی درآمدات پر اہم پیش رفت امریکا سے 10 ارب ڈالر کے حصول کی کوششیں تیز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فو ن پر رابطہ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کی توقع، عالمی مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کی نظریں ہاکی ورلڈ کپ 2026، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل انگلش فاسٹ بولر گرفتار

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل انگلش فاسٹ بولر گرفتار

لندن (23 اگست 2026): پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے اسکواڈ میں شامل انگلینڈ کے فاسٹ بولر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

بوطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے برائیڈن کارس کو گرفتار کیا، ایک نائٹ کلب کے باہر پولیس ہتھکڑیوں میں فاسٹ بولر کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

گرفتاری ایک ایسے وقت میں ہوئی جب ڈرہم میں انگلینڈ ٹیم نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کو تین روزہ میچ میں شکست دی۔ وائرل ویڈیو میں دیگر دو معروف کھلاڑی میتھیو پوٹس اور بین اسٹوکس بھی دکھائی دے رہے ہیں۔



انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہمیں ڈربی میں گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے کا علم ہے اور ہم فی الحال اس کی تحقیقات کر رہے ہیں، جیسے ہی ممکن ہوا ہم اس حوالے سے مزید اپ ڈیٹ فراہم کریں گے

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد برائیڈن کارس کو بغیر کسی الزام کے رہا کر دیا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ انگلینڈ کے نومنتخب کپتان جو روٹ کے اس بیان کے بعد پیش آیا ہے جس میں انہوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ ان کے کھلاڑی بہترین رول ماڈل اور اچھے انسان بنیں۔

برائیڈن کارس پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل ہیں تاہم فاسٹ بولر نے پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کی تھی۔

متعلقہ خبریں اور کالم

محدود سرمائے سے کاروبار کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے 3 بہترین آئیڈیاز بنگلا دیش نے پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا ’’جڑواں دلہنیں، جڑواں دولہے اور جڑواں ہی پادری‘‘، شادی کی انوکھی تقریب نیٹ فلیکس کی نئی سنسنی خیز فلم ریلیز، ٹریلر نے تہلکہ مچا دیا نیمل خاور کی نئی تصاویر نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی تماشہ سیزن 5 میں سامعہ حجاب کا یاسر عالم سے محبت کا اعتراف