اتوار, 23 اگست 2026 | 9 ربیع الاول 1448 ہجری | 8 بھادوں
بریکنگ نیوز
سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی اور اسٹینڈنگ ہے: رانا ثنا اللہ پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیلابی صورتحال کا عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں خام تیل کی درآمدات پر اہم پیش رفت امریکا سے 10 ارب ڈالر کے حصول کی کوششیں تیز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فو ن پر رابطہ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کی توقع، عالمی مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کی نظریں ہاکی ورلڈ کپ 2026، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
’’جڑواں دلہنیں، جڑواں دولہے اور جڑواں ہی پادری‘‘، شادی کی انوکھی تقریب

’’جڑواں دلہنیں، جڑواں دولہے اور جڑواں ہی پادری‘‘، شادی کی انوکھی تقریب

(23 اگست 2026): دنیا میں جڑواں بھائیوں کی جڑواں بہنوں سے شادیاں نئی بات نہیں لیکن اگر شادی کی رسومات ادا کرنے والے بھی جڑواں ہو تو یہی حیرت انگیز واقعہ ضرور ہے۔

دنیا میں کئی ایسی شادیاں ہوئی ہیں، جن میں جڑواں بھائیوں نے جڑواں بہنوں سے شادیاں کیں، لیکن حال ہی میں ایک ایسی منفرد شادی ہوئی جس میں صرد دولہا اور دلہن ہی جڑواں نہیں بلکہ ان شادی کی رسومات ادا کرنے والے پادری اور ان کے معاون بھی جڑواں بھائی نکلے۔

شادی کی یہ دلچسپ تقریب بھارتی ریاست کیرالہ میں کیتھولک عیسائی خاندان کی ہوئی، جس کی تفصیلات میڈیا پر آنے کے بعد سب اس منفرد شادی پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیرالہ میں چنگنّاسری کے تاریخی سینٹ میری سائیرو مالابار میٹروپولیٹن کیتھیڈرل میں یہ انوکھی شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔

چرچ میں جڑواں بھائیوں اکھیل کے تھامس اور نکھل کے تھامس نے جڑواں بہنوں میگی میری تھامس اور ماریا میری تھامس کو جیون بھر کا ساتھی بنایا۔

اس شادی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے افراد شریک تھے۔ تاہم شرکا اس وقت حیران ہوئے، جب ان شادی کی رسومات انجام دینے والے پادری اور پھر ان کے معاونین بھی جڑواں نکلے۔

جی ہاں یہ کسی فلم کا منظر نامہ نہیں بلکہ حقیقی زندگی کا دلچسپ واقعہ ہے۔

شادی کی دعائیہ تقریب میں جڑواں پادریوں فادر اینٹو پیزھم کٹل اور فادر اجو پیزھم کٹل نے شادی کی رسومات ادا کیں۔ اس تقریب میں پادریوں کے معاونین بھی جڑواں بھائی جیرون جیمز اور جوہون جیمز تھے۔

سوشل میڈیا پر شادی کی تقریب وائرل ہوتے ہی اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں اور کالم

نیٹ فلیکس کی نئی سنسنی خیز فلم ریلیز، ٹریلر نے تہلکہ مچا دیا نیمل خاور کی نئی تصاویر نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی تماشہ سیزن 5 میں سامعہ حجاب کا یاسر عالم سے محبت کا اعتراف سیزن ٹو : دنیا کا سنسنی خیز مقدمہ 30 سال بعد ٹی وی اسکرین پر انسان نما روبوٹ نے یوسین بولٹ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، ویڈیو پاکستان کے بولنگ اٹیک نے خوف کا عنصر کھو دیا، ڈی ویلیئرز