اتوار, 23 اگست 2026 | 9 ربیع الاول 1448 ہجری | 8 بھادوں
بریکنگ نیوز
سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی اور اسٹینڈنگ ہے: رانا ثنا اللہ پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیلابی صورتحال کا عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں خام تیل کی درآمدات پر اہم پیش رفت امریکا سے 10 ارب ڈالر کے حصول کی کوششیں تیز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فو ن پر رابطہ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کی توقع، عالمی مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کی نظریں ہاکی ورلڈ کپ 2026، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
سیزن ٹو : دنیا کا سنسنی خیز مقدمہ 30 سال بعد ٹی وی اسکرین پر

سیزن ٹو : دنیا کا سنسنی خیز مقدمہ 30 سال بعد ٹی وی اسکرین پر

لاس اینجلس : ماضی کا وہ سنسنی خیز مقدمہ جس نے پورے امریکا کو ہلا کر رکھ دیا تھا، ’گڈ امریکن فیملی‘ کے نام سے 30 سال بعد ڈرامائی انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔

امریکی اسٹریمنگ پلیٹ فارم ہولو نے اپنی مقبول کرائم تھرلر انتھولوجی سیریز ’گڈ امریکن فیملی‘ کو دوسرے سیزن کے لیے منظور کرلیا ہے، جس میں 1993 کے مشہور اور سنسنی خیز ’لورینا بوبٹ کیس‘کو ڈرامائی تشکیل کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

یہ مقدمہ سال 1990 کی دہائی کے ان فوجداری مقدمات میں سے ایک ہے جس نے امریکا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے میڈیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، اب ایک بار پھر ٹی وی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہے جس میں لورینا اور جان بوبٹ کے انتہائی متنازع کیس کو موضوع بنایا گیا ہے اس کی تخلیق کار کیٹی رابنز ہیں۔

ایک واقعہ نے پوری دنیا کو چونکا دیا
بوبٹ کیس 1993 میں اس وقت عالمی شہ سرخیوں کا حصہ بنا، جب لورینا بوبٹ نے اپنے شوہر جان بوبٹ پر اس وقت قاتلانہ حملہ کیا جب وہ گہری نیند میں تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے شدید زخمی جان بوبٹ کو اسپتال منتقل کیا جبکہ کاٹے گئے عضو کی تلاش بھی شروع کردی گئی۔

بعد ازاں وہ عضو مل گیا اور ڈاکٹروں نے پیچیدہ سرجری کے ذریعے اسے دوبارہ جوڑ دیا۔ اس غیر معمولی واقعے نے دیکھتے ہی دیکھتے عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی اور لورینا اور جان بوبٹ کی نجی زندگی ایک بین الاقوامی خبر بن کر رہ گئی۔لورینا کا مؤقف کیا تھا؟
عدالتی کارروائی کے دوران لورینا نے اپنے شوہر پر کئی برس تک جسمانی اور جنسی تشدد کا الزام عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے سے قبل بھی انہیں گھریلو تشدد کا سامنا تھا، دوران سماعت انہوں نے واردات کی رات اپنے شوہر پر جنسی زیادتی کا الزام بھی عائد کیا۔ تاہم جان بوبٹ نے الزامات کی تردید کی۔

لورینا کے خلاف شدید جسمانی نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ چلا، تاہم 1994 میں عدالت نے انہیں عارضی ذہنی عدم توازن کی بنیاد پر قصوروار نہ ہونے کا فیصلہ سنایا، دوسری جانب جان بوبٹ کو ازدواجی جنسی زیادتی کے الزام میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑا، تاہم وہ بھی بری ہوگئے۔

جرم سے زیادہ میڈیا کا تماشا؟
بوبٹ کیس کی اصل کہانی صرف عدالت تک محدود نہیں رہی، ٹی وی پروگراموں، اخبارات اور دیگر ذرائع ابلاغ نے اس واقعے کو غیر معمولی انداز میں کوریج دی، یہاں تک کہ ایک سنگین گھریلو اور فوجداری معاملہ امریکی پاپ کلچر کا حصہ بن گیا۔

’گڈ امریکن فیملی‘ کا نیا سیزن اسی پہلو کو بھی اجاگر کرے گا کہ کس طرح گھریلو تشدد، جنسی زیادتی اور انسانی صدمے جیسے حساس معاملات میڈیا کی غیر معمولی دلچسپی کے باعث تفریح اور سنسنی میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں اور کالم

نیمل خاور کی نئی تصاویر نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی تماشہ سیزن 5 میں سامعہ حجاب کا یاسر عالم سے محبت کا اعتراف انسان نما روبوٹ نے یوسین بولٹ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، ویڈیو پاکستان کے بولنگ اٹیک نے خوف کا عنصر کھو دیا، ڈی ویلیئرز Dar e Nijaat Drama Timing – قسط کس وقت نشر ہوتی ہے؟ بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ سے باہر کردیا