ہفتہ, 22 اگست 2026 | 8 ربیع الاول 1448 ہجری | 7 بھادوں
بریکنگ نیوز
سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی اور اسٹینڈنگ ہے: رانا ثنا اللہ پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیلابی صورتحال کا عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں خام تیل کی درآمدات پر اہم پیش رفت امریکا سے 10 ارب ڈالر کے حصول کی کوششیں تیز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فو ن پر رابطہ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کی توقع، عالمی مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کی نظریں ہاکی ورلڈ کپ 2026، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
انسان نما روبوٹ نے یوسین بولٹ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، ویڈیو

انسان نما روبوٹ نے یوسین بولٹ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، ویڈیو

بیجنگ : چینی روبوٹ نے 100 میٹر دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی پیچھے چھوڑ کر ان کا عالمی ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کردی

چین میں تیار کیے گئے دو ٹانگوں والے ہیومنائیڈ روبوٹ ’لائٹننگ‘ نے 100 میٹر دوڑ میں عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے معروف ایتھلیٹ یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

چینی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق اسمارٹ فون کمپنی آنر کے تیار کردہ روبوٹ ’لائٹننگ‘ نے بیجنگ میں ہونے والے ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز کے دوران 100 میٹر کا فاصلہ صرف 9.32 سیکنڈ میں طے کیا۔

یوسین بولٹ نے 2009 میں 100 میٹر کا عالمی ریکارڈ 9.58 سیکنڈ میں قائم کیا تھا، جسے انسانی ایتھلیٹس کے لیے طویل عرصے سے ایک تاریخی معیار سمجھا جاتا ہے۔

لائٹننگ روبوٹ اس سے قبل رواں برس ایک دوڑ میں مردوں کے ہاف میراتھن کا ریکارڈ بھی توڑ چکا ہے، جہاں اس نے 21.1 کلومیٹر کا فاصلہ 50 منٹ اور 26 سیکنڈ میں مکمل کیا تھا۔

روبوٹ تیار کرنے والی کمپنیاں اگرچہ ان ٹیکنالوجیز کے بنیادی استعمال کو فیکٹریوں، گوداموں اور دیگر مقامات پر معمول کے کام انجام دینے تک محدود قرار دیتی ہیں، تاہم چین کی جانب سے اس شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری نے مغربی ممالک کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں اور کالم

پاکستان کے بولنگ اٹیک نے خوف کا عنصر کھو دیا، ڈی ویلیئرز Dar e Nijaat Drama Timing – قسط کس وقت نشر ہوتی ہے؟ بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ سے باہر کردیا ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی، پیٹرول مہنگا کردیا گیا لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کے خلاف پاکستان پہلی اننگز میں 171 رنز پر ڈھیر نوجوان نسل اسمارٹ کے بجائے سادہ فون کیوں استعمال کر رہی ہے؟