جمعرات, 20 اگست 2026 | 6 ربیع الاول 1448 ہجری | 5 بھادوں
بریکنگ نیوز
سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی اور اسٹینڈنگ ہے: رانا ثنا اللہ پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیلابی صورتحال کا عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں خام تیل کی درآمدات پر اہم پیش رفت امریکا سے 10 ارب ڈالر کے حصول کی کوششیں تیز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فو ن پر رابطہ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کی توقع، عالمی مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کی نظریں ہاکی ورلڈ کپ 2026، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی، پیٹرول مہنگا کردیا گیا

ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی، پیٹرول مہنگا کردیا گیا

حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کرکے پیٹرول مزید مہنگا کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 363 روپے 6 پیسے ہوگئی ہے۔

پیٹرول 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئے نرخ 337 روپے 51 پیسے ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ایک روز کے لیے کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد نئی قیمت 334 روپے 54 پیسے ہوگئی تھی۔

ڈیزل 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا جس کے بعد نئے نرخ 395 روپے 69 پیسے ہوگئے تھے۔
اس سے قبل وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 32 روپے کی کمی کی جائے گی، ریفائنریوں کی مدد سے قیمت میں نمایاں کمی کی جا رہی ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا تھا کہ جنگ کی وجہ سے ہمارے عوام کو تکلیف درپیش ہے، مسائل حل کرنے کیلیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، آئی ایم ایف سے مشاورت کے ساتھ ٹیکس میں ریلیف کی کوشش کی گئی، ہماری قیادت جو کاوشیں کر رہی ہے یقین ہے مشکلات سے نکل آئیں گے، حکومت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مسائل حل کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے عوام کا درد رکھتے ہوئے بڑے ریلیف کا اقدام کیا ہے، حکومت کی جانب سے آئل ریفائنریوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ تھوڑا تحمل رکھیں۔

متعلقہ خبریں اور کالم

بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ سے باہر کردیا لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کے خلاف پاکستان پہلی اننگز میں 171 رنز پر ڈھیر نوجوان نسل اسمارٹ کے بجائے سادہ فون کیوں استعمال کر رہی ہے؟ میٹھے مشروبات پینے والے افراد میں معدے کے کینسر کا خطرہ اسلام آباد میں شدید بارش، سڑکیں زیرِ آب، موٹر سائیکل سوار مشکلات کا شکار میرا اور گھریلو ملازمہ کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل